Maktaba Wahhabi

241 - 531
کو یہ حکم دیا گیا کہ وہ اپنا آخری وقت بیت اللہ میں گزاریں۔ ہاں البتہ حائضہ عورت سے تخفیف کر دی گئی (یعنی اسے اس سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔) جس شخص نے طواف افاضہ کو مؤخر کیا ہو اور وہ اب سفر شروع کرنے سے پہلے یہ طواف کرنا چاہتا ہو تو مذکورہ دونوں حدیثوں کے پیش نظر طواف افاضہ، طواف وداع سے بھی کفایت کرے گا یعنی ایک ہی طواف کافی ہو گا۔ میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتا ہوں کہ وہ ہم سب کو اپنی رضا کے مطابق عمل کی توفیق عطا فرمائے، ہمارے اور آپ کے تمام اعمال کو شرف قبولیت سے نوازے، بے شک وہی قادر کارساز ہے۔ وصلي اللّٰه علي نبينا محمد وآله وصحبه وسلم فضیلۃ الشیخ کی حجاج کرام کو ایک اور نصیحت عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز کی طرف سے ہر اس مسلمان کے لیے جو اس تحریر کو دیکھے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رضا کے مطابق عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ السلام عليكم ورحمة اللّٰه وبركاته‘ اما بعد: اللہ تعالیٰ نے یہ واجب قرار دیا ہے کہ ہر مسلمان کے ساتھ نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں تعاون کیا جائے۔ مجھے بعض بھائیوں نے یہ بات بتائی ہے کہ منیٰ میں موجود بعض حاجی اپنے پڑوسیوں کے لیے سگریٹ نوشی اور گانوں کے ذریعے ایذاء رسانی کا سبب بنتے ہیں اور بلاشبہ دین کا یہ حکم سب کو معلوم ہے کہ مسلمانوں کو ایذاء پہنچانا حرام ہے کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَٱلَّذِينَ يُؤْذُونَ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ بِغَيْرِ‌ مَا ٱكْتَسَبُوا۟ فَقَدِ ٱحْتَمَلُوا۟ بُهْتَـٰنًا وَإِثْمًا مُّبِينًا ﴿٥٨﴾(الاحزاب 33/58) ’’ اور جو لوگ مومن مردوں اور مومن عوتوں کو ایسے کام سے جو انہوں نے کیا ہو، ایذاء دیں تو انہوں نے بہتان اور صریح گناہ کا بوجھ اپنے سر پر رکھا۔‘‘ اگر یہ ایذاء رسانی سگریٹ نوشی یا ریڈیو یا گانوں کی کیسٹوں کی صورت میں ہو تو یہ ایذاء بہت بڑی اور یہ گناہ بہت عظیم ہو گا کیونکہ گانا سننا حرام ہے اور اسی طرح سگریٹ نوشی بھی دین و دنیا اور صحت کے لیے نقصان دہ اور حرام ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَشْتَرِ‌ى لَهْوَ ٱلْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ ٱللّٰهِ﴾ (لقمان 31/6) ’’ اور لوگوں میں بعض ایسا ہے جو بے ہودہ حکایتیں خریدتا ہے تاکہ (لوگوں کو) اللہ کے راستے سے گمراہ کرے۔‘‘ اکثر علماء کے بقول اس آیت کریمہ میں "لهو الحديث" سے مراد گانا بجانا اور آلات موسیقی کا استعمال ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ يَسْـَٔلُونَكَ مَاذَآ أُحِلَّ لَهُمْ ۖ قُلْ أُحِلَّ لَكُمُ ٱلطَّيِّبَـٰتُ﴾ (المائده 5/4)
Flag Counter