Maktaba Wahhabi

282 - 531
کا طواف و سعی کرے اور پھر بال کٹوا کر حلال ہو جائے اور پھر حج کے وقت میں حج کے لیے احرام باندھے تو اس طرح وہ متمتع ہو جائے گا اور تمتع کی ہدی (قربانی) اس پر لازم ہو گی جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو یہی حکم دیا تھا جن کے ساتھ ہدی نہ تھی۔[1] ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ متمتع جب اپنے وطن واپس لوٹ آئے سوال: میں نے سنا ہے کہ متمتع جب اپنے وطن واپس لوٹ آئے تو اس کا تمتع منقطع ہو جاتا ہے تو کیا یہ جائز ہے کہ وہ حج مفرد کرے اور اس پر دم نہ ہو؟ جواب: ہاں حج تمتع کرنے والا جب اپنے وطن واپس لوٹ آئے اور پھر اپنے ملک سے حج کے لیے سفر کرے تو وہ مفرد ہے کیونکہ اس نے وطن واپس لوٹ کر عمرہ و حج کو منقطع کر دیا، تو دوبارہ سفر شروع کرنے کا معنی یہ ہے کہ اس نے حج کے لیے یہ نیا سفر کیا ہے، لہذا اس کا یہ حج مفرد ہو گا اور اس صورت میں اس پر حج تمتع کی ہدی واجب نہ ہو گی لیکن اگر کسی نے ہدی کو ساقط کرنے کے لیے حیلہ سازی سے ایسا کیا تو اس سے ہدی ساقط نہ ہو گی کیونکہ حیلہ سازی سے واجب ساقط نہیں ہوتا جیسا کہ حیلہ سازی سے محرم حلال نہیں ہوتا۔ ۔۔۔شیخ ابن عثیمین۔۔۔ حج تمتع میں عمرہ ادا کرنے کے بعد۔۔۔۔ سوال: میں حج تمتع کی نیت سے گیا تھا، عمرہ ادا کرنے کے بعد میں تین ذوالحج کو منیٰ چلا گیا اور جب میں عمرہ سے حلال ہوا تو میں نے گھٹنے میں اس قدر درد محسوس کیا جس نے مجھے چلنے پھرنے سے عاجز کر دیا۔ میں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا تو اس نے مجھے مشورہ دیا کہ میں حج نہ کروں، لہذا میں مدینہ واپس لوٹ آیا، جہاں میں مقیم ہوں اور میں نے حج نہیں کیا۔ یاد رہے کہ عمرہ کی نیت کرتے ہوئے میں نے یہ الفاظ نہیں کہے تھے کہ ’’اگر مجھے کسی مجبوری نے روک دیا تو میں حلال ہو جاؤں گا، جہاں مجھے رک جانا پڑا۔‘‘اس صورت حال میں اب آپ سے سوال یہ ہے کہ کیا مجھ پر دم لازم ہے یا نہیں؟ جواب: اگر امر واقع اسی طرح ہے جس طرح آپ نے ذکر کیا ہے کہ آپ نے عمرہ سے حلال ہو کر حج کا ارادہ موقوف کر دیا اور حج کا احرام باندھنے سے پہلے اپنے شہر واپس لوٹ آئے تو اس صورت میں کوئی دم وغیرہ لازم نہیں ہے کیونکہ عمرہ تو ادا کرنے اور اس سے حلال ہونے سے مکمل ہو گیا اور حج کا تو آپ نے ابھی احرام ہی نہیں باندھا تھا۔ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ وقت تمتع اور یوم ترویہ (آٹھ ذوالحج) سے پہلے حج کا احرام باندھنا سوال: کیا تمتع کرنے والے کے لیے تمتع کا کوئی وقت محدود ہے؟ اور کیا وہ یوم ترویہ سے پہلے بھی حج کا احرام باندھ
Flag Counter