Maktaba Wahhabi

403 - 531
احرام باندھے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ کو یہی حکم دیا تھا۔[1] حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی مذکور حدیث میں جو عموم ہے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی اس حدیث سے اس کی تخصیص ہو جاتی ہے، یعنی وہ حکم حج کرنے والے کے لیے ہے اور عمرہ کرنے والے کے لیے یہ حکم ہے کہ وہ حدود حرم سے باہر جا کر حل سے احرام باندھے۔ واللہ ولی التوفیق۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ اس شخص کا حج جو بوجہ عذر رمضان کے روزے نہ رکھ سکا سوال: رمضان المبارک میں بیماری کی وجہ سے میں روزے نہ رکھ سکا اور میں نے یہ نیت کر لی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے زندگی عطا فرمائی تو کسی دوسرے مہینے میں یہ روزے رکھ لونگا اور اس کے بعد جب حج کا مہینہ آیا تو میں نے اس سال حج کرنے کا ارادہ کر لیا تو کیا میرے لیے یہ جائز ہے کہ میں حج کروں جب کہ میں نے ابھی تک وہ روزے نہیں رکھے؟ جواب: اگر آپ نے ابھی تک رمضان کے روزوں کی قضا نہیں دی تو پھر بھی حج جائز ہے لیکن اگر روزوں کی قضاء کی طاقت ہو تو پھر انہیں اس قدر مؤخر کرنا جائز نہیں کہ اگلا رمضان آ جائے۔ وصلي اللّٰه علي نبينا محمد وآله وصحبه وسلم۔ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ کعبہ کے بیت اللہ ہونے کی وجہ تسمیہ سوال: کعبہ کو ’’بیت اللہ الحرام‘‘ کے نام سے کیوں موسوم کیا گیا ہے؟ جواب: کعبہ کو بیت اللہ کے نام سے اس لیے موسوم کیا گیا ہے کہ یہ اللہ عزوجل کی تعظیم کی جگہ ہے۔ لوگ ہر جگہ سے قصد کر کے یہاں آتے ہیں تاکہ فریضۂ حج ادا کر سکیں۔ دنیا بھر کے لوگ نماز میں منہ بھی اسی کی طرف کرتے ہیں تاکہ صحت نماز کی شرطوں میں سے ایک اہم شرط کو پورا کر سکیں کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: (وَمِنْ حَيْثُ خَرَ‌جْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ‌ ٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَ‌امِ ۚ وَحَيْثُ مَا كُنتُمْ فَوَلُّوا۟ وُجُوهَكُمْ شَطْرَ‌هُ) (البقرة 2/150) ’’اور (اے پیغمبر!) جہاں سے نکلیں مسجد محترم کی طرف منہ (کر کے نماز پڑھا) کریں اور مسلمانوں تم جہاں ہوا کرو (مسجد) کی طرف رخ کیا کرو۔‘‘ اس گھر کی تشریف ، تعظیم اور تکریم کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اپنے نام کی طرف نسبت کی ہے، اللہ تعالیٰ کے پاک نام کی طرف جو چیزیں مضاف ہیں ان کی دو قسمیں ہیں (1) یا تو وہ صفات باری تعالیٰ ہیں مثلا سمع، بصر، علم، قدرت اور کلام اور (2) یا وہ اللہ تعالیٰ کی مخلوقات ہیں اور عزت کی وجہ سے انہیں اللہ کے پاک نام کی طرف منسوب کیا گیا مثلا ارشاد باری تعالیٰ ہے: (وَطَهِّرْ‌ بَيْتِىَ لِلطَّآئِفِينَ) (الحج 22/26)
Flag Counter