Maktaba Wahhabi

159 - 531
کر لیں جو چاند کے سلسلہ میں کسی حساب کے بجائے صرف اور صرف رؤیت بصری پر انحصار کرتے ہیں تاکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد پر عمل ہو سکے: (صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ فَإِنْ أُغْمِيَ عَلَيْكُمْ فعدوا ثَلاَثِينَ) (صحيح البخاري‘ الصوم‘ باب قول النبي صلي اللّٰه عليه وسلم اذا رايتم الهلال فصوموا...الخ‘ ح: 1909 وصحيح مسلم‘ الصيام‘ باب وجوب صوم رمضان لرؤیۃ الهلال...الخ‘ ح: 1081 واللفظ له) ’’چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور اسے دیکھ کر چھوڑ و اور اگر مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے مہینے کا پتہ نہ چل سکتا تو (وہ مہینہ) تیس (دنوں کا) شمار کرو۔‘‘ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: (لَا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوُا الْهِلالَ، وَلا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوْهُ) (صحيح البخاري‘ الصوم‘ باب قول النبي صلي اللّٰه عليه وسلم اذا رايتم الهلال فصوموا...الخ‘ ح: 1906 وصحيح مسلم‘ الصيام‘ باب وجوب صوم رمضان لرؤية الهلال... الخ‘ ح: 1080) ’’روزہ نہ رکھو حتیٰ کہ چاند دیکھ لو اور روزہ نہ چھوڑو حتیٰ کہ چاند دیکھ لو۔‘‘ نیز اس مضمون کی دیگر احادیث کا بھی یہی تقاضا ہے۔ ایک ملک کی رؤیت ہلال تمام ممالک کے لیے لازم نہیں ہے۔ سوال: رمضان اور شوال کے چاند اسلامی ملکوں میں مختلف دنوں میں نظر آتے ہیں۔ کیا کسی ایک ملک میں چاند نظر آنے پر تمام مسلمانوں کو روزہ رکھنا چاہیے؟ جواب: رؤیت ہلال کے مسئلہ میں اہل علم میں اختلاف ہے۔ کچھ اہل علم کی رائے یہ ہے کہ اگر کسی بھی جگہ رمضان کے چاند کی شرعی طریقے سے رؤیت ثابت ہو جائے تو تمام مسلمانوں کے لیے روزہ رکھنا لازم ہو جاتا ہے اور اگر اسی طرح کسی بھی جگہ شوال کے چاند کی رؤیت ثابت ہو جائے تو تمام مسلمانوں کے لیے روزہ چھوڑنا لازم ہو جاتا ہے۔ امام احمد کے مذہب میں مشہور قول یہی ہے۔ اس قول کے مطابق اگر مثلا سعودی عرب میں چاند نظر آ جائے تو دنیا بھر کے تمام مسلمانوں پر یہ واجب ہو جاتا ہے کہ وہ رمضان اور شوال کے احکام اس رؤیت کے مطابق ادا کریں۔ اس سلسلہ میں استدلال حسب ذیل ارشاد باری تعالیٰ ہے: (فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ ٱلشَّهْرَ‌ فَلْيَصُمْهُ) (البقرة 2/185) ’’سو جو کوئی تم میں سے اس مہینے میں موجود ہو تو اسے چاہیے کہ پورے مہینے کے روزے رکھے۔‘‘ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد: (إِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا) (صحيح البخاري‘ الصوم‘ باب هل يقال رمضان...الخ‘ ح: 1900 وصحيح مسلم‘ الصيام‘ باب وجوب صوم رمضان لرؤية الهلال...الخ‘ ح: 1080)
Flag Counter