Maktaba Wahhabi

390 - 531
(كُلُّ عَرَفَاتٍ مَوْقِفٌ. وَكُلُّ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ ذَبْحٌ) (مسند احمد: 4/82 وصحيح ابن حبان (موارد الظمآن)‘ ح: 1008) ’’سارا عرفات موقف ہے۔‘‘اور’’تمام ایام تشریق میں ہدی کے جانور ذبح کئے جا سکتے ہیں۔‘‘ حافظ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ روایت دو مختلف سندوں سے مروی ہے جو ایک دوسرے کے لیے باعث تقویت ہیں۔ 3۔ ہدی کے جانور صرف منیٰ ہی میں نہیں بلکہ مکہ مکرمہ میں بھی اور حرم میں کسی بھی جگہ ذبح کئے جا سکتے ہیں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (كُلُّ مِنًى مَنْحَرٌ وَ كُلُّ فِجَاجِ مَكَّةَ طَرِيقٌ وَمَنْحَرٌ) (سنن ابي داود‘ المناسك‘ باب الصلاة بجمع‘ ح: 1937 وسنن ابن ماجه‘ ح: 3048) ’’ سارا منیٰ قربان گاہ ہے اور مکہ مکرمہ کے تمام علاقے اور راستے قربان گاہ ہیں۔‘‘ 4۔ جو گوشت قربان گاہوں میں چھوڑ دیئے جائیں، ان کے بارے میں حکومت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ان کی اس طرح سے حفاظت کا اہتمام کیا جائے کہ وہ فقرائے حرم میں تقسیم ہو سکیں۔ 5۔ حکومت کے لیے یہ بھی جائز ہے کہ لوگ قربان گاہوں میں گوشت کے علاوہ جانوروں کی دیگر چیزیں مثلا کھالیں، ہڈیاں اور اون وغیرہ جو چھوڑ جائیں تو ان کی حفاظت کا بھی ایسا اہتمام کرے کہ وہ فقرائے حرم کے استعمال میں آسکیں۔ 6۔ حکومت کو چاہیے (اللہ تعالیٰ اسے توفیق عطا فرمائے) کہ وہ منیٰ، مکہ مکرمہ اور دیگر حرم میں اس قدر کثرت کے ساتھ قربان گاہیں بنا دے کہ حجاج کرام آسانی اور سہولت کے ساتھ قربانی کے جانوروں کو ذبح کر سکیں اور ان کے گوشت سے حسب خواہش استفادہ بھی کر سکیں۔ وباللّٰه التوفيق‘ وصلي اللّٰه علي نبينا محمد وآله وصحبه وسلم ۔۔۔مجلس کبار العلماء۔۔۔ عمرہ کے احکام بیوی کے مال سے عمرہ سوال: ایک بیوی نے اپنے خاص مال سے اپنے شوہر کو عطیہ دیا تاکہ وہ عمرہ کر سکے جب کہ شوہر کو خاص اپنے مال سے بھی عمرہ کرنے کی استطاعت ہے۔ دینی نقطہ نگاہ سے یہ عمل کیا ہے؟ فتویٰ دیجئے، اللہ آپ کو اجروثواب سے نوازے گا۔ ان شاءاللہ جواب: اس میں کوئی حرج نہیں کہ یہ نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں تعاون کے باب سے ہے۔ اس بیوی کو اس عمل صالح کی وجہ سے اللہ تعالیٰ جزائے خیر سے نوازے۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ جو دوست سے ملنے جدہ جائے اور۔۔۔ سوال: میں اپنے دوستوں سے ملنے کے لیے جدہ گیا اور وہا ں ایک دن قیام کے بعد میں نے عمرے کا پروگرام بنا لیا اور جدہ سے احرام باندھ کر مکہ مکرمہ چلا گیا اور عمرہ ادا کر لیا، تو بعض دوستوں نے کہا کہ آپ پر دم لازم ہے کیونکہ آپ کےلیے یہ واجب تھا کہ
Flag Counter