Maktaba Wahhabi

161 - 531
’’روزے کا وہ دن ہے جس میں تم سب روزہ رکھتے ہو اور افطار کا وہ دن ہے جس میں تم سب روزہ نہیں رکھتے۔‘‘ اور اگر اس صورت میں روزے انتیس نہ ہوں تو انتیس کی تعداد پوری کرنی ضروری ہو گی کیونکہ قمری مہینہ انتیس دن سے کم نہیں ہوتا۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ رمضان کے ہمیشہ تیس روزے رکھنا سوال: ان لوگوں کے بارے میں کیا حکم ہے جو ہمیشہ رمضان کے تیس روزے ہی رکھتے ہیں؟ جواب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح اور متواتر احادیث اور حضرات صحابہ کرام، تابعین عظام اور علماء امت کے اجماع سے یہ بات ثابت ہے کہ قمری مہینہ کبھی تیس اور کبھی انتیس دن کا ہوتا ہے، لہذا جو شخص چاند کا اعتبار کئے بغیر ہمیشہ تیس روزے ہی رکھتا ہے تو اس کا یہ عمل نہ صرف سنت اور اجماع کے مخالف ہے بلکہ یہ دین میں ایک ایسی نئی بدعت ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم نہیں دیا، ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ ٱتَّبِعُوا۟ مَآ أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّ‌بِّكُمْ وَلَا تَتَّبِعُوا۟ مِن دُونِهِۦٓ أَوْلِيَآءَ ﴾ (آل عمران7/3) ’’(لوگو!) تمہارے رب کی جانب سے تمہاری طرف جو کچھ نازل کیا گیا ہے اس کی پیروی کرو اور اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر اور رفیقوں کے پیچھے مت چلو۔‘‘ اور فرمایا: ﴿ قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ ٱللّٰهَ فَٱتَّبِعُونِى يُحْبِبْكُمُ ٱللّٰهُ وَيَغْفِرْ‌ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ﴾ (آل عمران 3/31) ’’(اے پیغمبر لوگوں سے) کہہ دیجئے کہ اگر تم اللہ کو دوست رکھتے ہو تو میری پیروی کرو اللہ بھی تمہیں دوست رکھے گا اور تمہارے گناہ معاف کر دے گا۔‘‘ اور فرمایا: ﴿ وَمَآ ءَاتَىٰكُمُ ٱلرَّ‌سُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَىٰكُمْ عَنْهُ فَٱنتَهُوا۟ ۚ وَٱتَّقُوا۟ ٱللّٰهَ ۖ إِنَّ ٱللّٰهَ شَدِيدُ ٱلْعِقَابِ ﴾ (الحشر 59/7) ’’ جو چیز تم کو پیغمبر دیں وہ لے لو اور جس سے منع کریں ( اس سے) باز رہو اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ بے شک اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینے والا ہے۔‘‘ اور اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿ تِلْكَ حُدُودُ ٱللّٰهِ ۚ وَمَن يُطِعِ ٱللّٰهَ وَرَ‌سُولَهُۥ يُدْخِلْهُ جَنَّـٰتٍ تَجْرِ‌ى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ‌ خَـٰلِدِينَ فِيهَا ۚ وَذَ‌ٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ ﴿١٣﴾ وَمَن يَعْصِ ٱللّٰهَ وَرَ‌سُولَهُۥ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُۥ يُدْخِلْهُ نَارً‌ا خَـٰلِدًا فِيهَا وَلَهُۥ عَذَابٌ مُّهِينٌ ﴾) (النساء 4/13-14) ’’یہ (احکام) اللہ کی حدیں ہیں اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی فرماں برداری کرے گا اللہ اس کو ایسے
Flag Counter