Maktaba Wahhabi

178 - 531
’’لیکن جو کام تم دلی ارادے سے کرو (اس پر مؤاخذہ اور گناہ ہے۔)" ۔۔۔شیخ ابن عثیمین۔۔۔ میں نے کلی کرتے ہوئے پانی نگل لیا سوال: میں نے ایک دن کلی کے بعد پانی نگل لیا اور جب ایک عالم سے فتویٰ پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ آپ پر کوئی کفارہ وغیرہ نہیں ہے، یاد رہے کہ میں نے قصد و ارادہ سے یہ پانی نہیں نگلا تھا۔ تو سوال یہ ہے کیا مجھ پر کوئی کفارہ وغیرہ ہے؟ جواب: اس وجہ سے آپ پر کوئی کفارہ نہیں ہو گا اور مذکورہ مفتی نے آپ کو جو فتویٰ دیا ہے وہ صحیح ہے، اس لیے کہ اولا تو یہ آپ سے جہالت اور عدم معرفت اور عدم معرفت حکم کی وجہ سے ہوا۔ ثانیا: اس طرح حلق تک آنے والا پانی بہت ہی کم ہوتا ہے اور ثالثا: ایسا عموما غیر اختیاری طور پر ہوتا ہے۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔ رمضان میں مسواک کرنا سوال: کچھ لوگ رمضان میں مسواک نہیں کرتے تاکہ روزہ خراب نہ ہو جائے۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟ نیز یہ فرمائیں کہ رمضان میں مسواک کرنے کے لیے افضل وقت کون سا ہے؟ جواب: رمضان میں دن کے وقت یا دیگر ایسے ایام میں جب روزہ رکھا ہو مسواک سے پرہیز کرنے کی کوئی وجہ نہیں کیونکہ مسواک کرنا تو سنت ہے اور جیسا کہ صحیح حدیث میں ہے: (السِّوَاكُ مَطْهَرَةٌ لِلْفَمِ، مَرْضَاةٌ لِلرَّبِّ) (سنن النسائي‘ الطهارة‘ باب الترغيب في السواك‘ ح: 5) ’’مسواک کرنا منہ کی صفائی و پاکیزگی اور رب کے راضی ہونے کا سبب ہے۔‘‘ ہر وضو اور نماز کے وقت مسواک کرنے کی بہت تاکید آئی ہے، اسی طرح نیند سے بیدار ہونے کے بعد اور گھر میں داخل ہوتے وقت مسواک کرنا بھی سنت ہے۔ مسواک کرنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا ہاں البتہ اگر مسواک کا لعاب میں ذائقہ اور اثر ہو تو پھر اس لعاب کو نہ نگلیں۔ اسی طرح مسواک کرتے ہوئے اگر مسوڑھوں سے خون نکل آئے تو اسے بھی نہ نگلیں، ان چیزوں کے نگلنے سے اگر آپ پرہیز کریں تو محض مسواک کرنے سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ ۔۔۔شیخ ابن عثیمین۔۔۔ روزے دار کے لیے ٹوٹھ پیسٹ کا استعمال سوال: سوال: کیا روزے دار کے لیے رمضان میں دن کے وقت روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا جائز ہے؟ جواب: اس میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ یہ احتیاط کی جائے کہ اسے نگلنے نہ پائے۔جس طرح روزہ دار کے لیے دن کے ابتدائی اور آخری حصہ میں مسواک کرنا جائز ہے اسی طرح ٹوتھ پیسٹ یا منجن وغیرہ استعمال کرنا بھی جائز ہے۔ بعض اہل علم نے زوال کے بعد مسواک کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے مگر یہ ایک مرجوع قول ہے اور صحیح بات یہی ہے کہ کسی وقت بھی
Flag Counter