Maktaba Wahhabi

135 - 531
جواب: جب ان پر ایک سال گزر جائے اور یہ نصاب کے مطابق ہوں تو ان کی زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے، کیونکہ کتاب و سنت کے دلائل کے عموم کا یہی تقاضا ہے اور پھر اس لیے بھی کہ یہ نقدی کے حکم میں ہیں اور کرنسی نوٹوں کی طرح یہ بھی نقدی ہی کے قائم مقام ہیں۔ واللہ اعلم ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ ماضی کی زکوٰۃ کس طرح؟ سوال: اگر ماضی میں مجھ پر زکوٰۃ کی مقدار مخفی رہی ہو تو اب کس طرح زکوٰۃ ادا کروں؟ جواب: یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ زکوٰۃ اسلام کے ارکان میں سے ایک رکن ہے اور صاحب نصاب لوگوں پر فرض ہے۔ اگر زکوٰۃ کی مقدار کا صحیح علم ہو تو اسے ادا کر دے اور اگر صحیح علم نہ ہو تو ظن غالب کے مطابق زکوٰۃ ادا کر دے یعنی اس قدر مال بطور زکوٰۃ مستحقین کو دے دے کہ ظن غالب یہ ہو کہ اس سے وہ زکوٰۃ ادا ہو گئی ہے جو اس کے ذمہ ہے۔ یاد رہے ظن غالب پر انحصار کرنا بھی شریعت کا ایک اصول ہے۔ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ محکمہ زکوٰۃ ریونیو کی معرفت زکوٰۃ ادا کرنا سوال: میں ایک تجارتی فرم کا مالک ہوں اور اپنے سرمایہ سے اڑھائی فی صد محکمہ زکوٰۃ ریونیو کو بطور زکوٰۃ ادا کرتا ہوں اور یہ سمجھتا ہوں کہ یہ میرے مال تجارت کی زکوٰۃ ہے اور اگر میں محکمہ کو یہ زکوٰۃ ادا نہ کروں تو میں کئی فوائد سے بھی محروم ہو جاؤں ،مثلا ملازمین کو اپنے پاس باہر سے نہ منگوا سکوں اور اپنے ضروری کاغذات میں کوئی درستی یا تبدیلی نہ کروا سکوں، اس لیے میں اس رقم کے ادا کرنے پر مجبور ہوں لیکن میں نے بعض کتابوں میں یہ پڑھا ہے کہ یہ زکوٰۃ نہیں ہے، لہذا مجھ پر لازم ہے کہ میں اس کے علاوہ اور زکوٰۃ ادا کروں۔ امید ہے آپ اس مسئلہ میں راہنمائی فرمائیں گے، کیونکہ یہ میرا نہیں سعودی عرب کی تمام فرموں اور کمپنیوں کا یہی حال ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بھلائی کی توفیق دے! جواب: جب تک آپ سے زکوٰۃ کے نام سے لیا جائے اور آپ زکوٰۃ ہی کی نیت سے ادا کریں تو یہ زکوٰۃ ہے کیونکہ حکمران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ دولت مندوں سے زکوٰۃ طلب کرے تاکہ اسے زکوٰۃ کے مصارف میں خرچ کر سکے۔ آپ نے جب حکومت کو زکوٰۃ ادا کر دی تو اس کے بجائے اور زکوٰۃ ادا کرنا لازم نہیں ہے۔ اگر آپ کے پاس کچھ ایسے اموال یا اثاثے ہوں جن کی آپ نے زکوٰۃ حکومت کو ادا نہ کی ہو تو ان کی زکوٰۃ نکال کر مستحق فقراء یا دیگر اہل زکوٰۃ میں تقسیم کر دیں۔ واللہ ولی التوفیق ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ بیرون ملک مقیم کس طرح زکوٰۃادا کرے؟ جو شخص بیرون ملک مقیم ہو وہ کس طرح زکوٰۃ ادا کرے؟ کیا وہ اپنی زکوٰۃ اپنے ملک میں بھیج دے یا اسی ملک میں
Flag Counter