Maktaba Wahhabi

466 - 531
گا توپھر اسے مرد کو فروخت کرنا حرام ہے کیونکہ ہماری امت کے مردوں کے لیے سونا حرام ہے تو جو شخص کسی ایسے مرد کو سونا بیچتا ہے جس کے بارے میں اسے معلوم ہو یا جس کے بارے میں ظن غالب یہ ہوکہ وہ اسے پہنے گا تو اس کے ساتھ اس نے گناہ کے کام میں تعاون کیا اور اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے کہ گناہ اور سرکشی کے کام میں تعاون کیا جائے، چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: (وَتَعَاوَنُوا۟ عَلَى ٱلْبِرِّ‌ وَٱلتَّقْوَىٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا۟ عَلَى ٱلْإِثْمِ وَٱلْعُدْوَ‌ٰنِ) (المائده 5/2) ’’اور نیکی اور پرہیز گاری کے کاموں میں تم ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اور گناہ اور ظلم کی باتوں میں مدد نہ کیا کرو۔‘‘ زرگر کے لیے بھی یہ حلال نہیں ہے کہ مردوں کے پہننے کے لیے سونے کی انگوٹھیاں بنائے۔ ۔۔۔شیخ ابن عثیمین۔۔۔ سونا رہن رکھ کر مشورہ کے لیے سونا لے جانا سوال: تاجر کے اس سونا کے عوض سونا لینے کے بارے میں کیا حکم ہے، جس کے بارے میں مشتری مشورہ کرنا چاہتا ہو اور تاجر نے مشتری کے واپس کرنے تک جو سونا رہن رکھا ہوتا ہے ظاہر ہے کہ ان دونوں کا وزن ایک نہیں ہوتا؟ جواب: اس میں کوئی حرج نہیں جب کہ اس نے بیع نہ کی ہو اور صرف یہ کہا ہو کہ اس سونے کو اپنے پاس رہن رکھ لو حتیٰ کہ میں جا کر مشورہ کر لوں اور پھر واپس آ کر ہم از سر نو سودا کریں گے اور جب وہ سودا کر لیں تو وہ مکمل قیمت ادا کر دے اور رہن رکھے ہوئے اپنے سونے کو واپس لے لے۔ ۔۔۔شیخ ابن عثیمین۔۔۔ سونے کی کچھ رقم ادا کی اور باقی بینک سے لا کر دینا سوال: اس مسئلہ میں کیا حکم ہے کہ جو شخص سونا خریدے، بیع مکمل ہو جائے، مشتری کچھ قیمت ادا کر دے اور باقی رقم لینے کے لیے وہ گاڑی کے پاس یا بینک میں جائے اور تھوڑی دیر بعد ہی لا کر دے دے لیکن سونا وہ مکمل قیمت ادا کرنے کے بعد ہی لے تو کیا یہ صورت صحیح ہے یا یہ ضروری ہے کہ وہ باقی رقم لانے کے بعد از سر نو عقد بیع کریں؟ جواب: بہتر یہ ہے کہ باقی رقم لانے کے بعد بیع کا اعادہ کریں اور اس میں کوئی نقصان بھی نہیں صرف الفاظ ہی دوہرانا ہوں گے۔ اور اگر رقم نا مکمل ہونے کی صورت میں وہ عقد بیع ہی ترک کر دے حتیٰ کہ مکمل رقم لا کر بیع کرے تو یہ بھی بہتر ہے کیونکہ مکمل رقم لانے سے پہلے بیع کرنے کی کوئی ضرورت بھی نہیں ہے۔ ۔۔۔شیخ ابن عثیمین۔۔۔ پرانے خالص سونے کا ایسے سونے سے تبادلہ جس میں نگینے بھی ہوں سوال: سونے کی دکانوں کے بعض مالکان سونے کے تاجر کے پاس جاتے ہیں اور اس سے مثلا ایک کلو ایسا سونا خرید لیتے ہیں جو نگینوں کے ساتھ مرصع ہوتا ہے خواہ یہ نگینے الماس یا زرکون جیسے قیمتی پتھروں کے ہوں یا دیگر عام پتھروں کے اور
Flag Counter