Maktaba Wahhabi

183 - 531
۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ رمضان میں دن کے وقت ٹیکہ لگانا سوال: کیا رمضان میں دن کے وقت ٹیکہ لگانا، روزے پر اثر انداز ہوتا ہے؟ جواب: ٹیکے کی دو قسمیں ہیں (1) جو غذائی مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور کھانے پینے سے بے نیاز کر دیتا ہے کیونکہ یہ کھانے پینے کے معنی ہی میں ہوتا ہے، اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے کیونکہ نصوص شریعت جس معنی پر مشتمل ہوں وہ معنی جس صورت میں بھی پایا جائے تو اس پر ان نصوص کے مطابق حکم لگایا جاتا ہے (2) وہ ٹیکہ جو غذائی مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا اور نہ وہ کھانے پینے سے بے نیاز کرتا ہے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا کیونکہ اس پر نص کا لفظی یا معنوی طور پر اطلاق نہیں ہوتا یعنی نہ یہ کھانا پینا ہے اور نہ کھانے پینے کے معنی میں ہے اور اصول یہ ہے کہ روزہ اس وقت تک صحیح ہے جب تک کوئی ایسی بات سر زد نہ ہو جائے جس سے شرعی دلیل کے تقاضے کے مطابق روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ ۔۔۔شیخ ابن عثیمین۔۔۔ روزے دار کا کثرت سے غسل کرنا سوال: رمضان میں دن کے وقت ایک سے زیادہ بار غسل کرنے اور طویل وقت تک ایسے ائیر کنڈیشنر کے پاس بیٹھے رہنے کے بارے میں کیا حکم ہے جو رطوبت خارج کرتا ہو؟ جواب: یہ جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام روزے کی حالت میں گرمی یا پیاس کی وجہ سے اپنے سر مبارک پر پانی ڈال لیا کرتے تھے،[1] ابن عمر رضی اللہ عنہما حرارت یا پیاس کی شدت کم کرنے کے لیے اپنے کپڑے کو گیلا کر لیا کرتے تھے۔ [2]رطوبت روزے پر اثر انداز نہیں ہوتی کیونکہ یہ پانی تو نہیں ہے جو معدے تک پہنچتا ہو۔ ۔۔۔شیخ ابن عثیمین۔۔۔ کیا دوا سونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ سوال: دمہ کے مریض ناک کے ذریعے دوائی سونگھ کر استعمال کرتے ہیں کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ جواب: دمہ کی دوا جسے مریض ناک کے ذریعہ سونگھ کر استعمال کرتا ہے، وہ دوا ہوا کی نالی کے ذریعہ پھیپھڑوں تک پہنچ جاتی ہے، معدہ تک نہیں پہنچتی۔ دوا کا اس طرح استعمال نہ کھانا پینا ہے اور نہ یہ کھانے پینے کے مشابہ ہے بلکہ یہ تو دوا کے اس قطرہ کے مشابہ ہے جسے آلہ تناسل میں ڈالا جاتا ہے، نیز یہ مختلف زخموں پر رکھی جانے والی دوا، سرمہ اور اس ٹیکہ وغیرہ کے مشابہہ ہے، جس سے دوا دماغ یا بدن میں منہ اور ناک کے راستہ کے علاوہ کسی اور طریقے سے پہنچتی ہے۔ ان اشیاء کے بارے میں علماء میں اختلاف ہے کہ ان کے استعمال سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں؟ بعض نے کہا ہے کہ ان میں سے کسی بھی چیز
Flag Counter