Maktaba Wahhabi

50 - 531
(فَٱتَّقُوا۟ ٱللّٰهَ مَا ٱسْتَطَعْتُمْ) (التغابن 64/16) ’’سو جہاں تک ہو سکے اللہ سے ڈرو۔‘‘ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: (اذا أَمَرْتُكُمْ مِنْ شَيْءٍ فَأْتُوا مِنْهُ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَمَا نَهَيْتُكُمْ عَنْ شَيْءٍ فَاجْتَنِبُوهُ) (صحيح البخاري‘ الاعتصام بالكتاب والسنة‘ باب الاقتداء بسنن رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم ‘ ح: 7288 وصحیح مسلم‘ الحج‘ باب فرض الحج مرة في العمر‘ ح: 1337) ’’جب میں تمہیں کسی بات کا حکم دوں تو مقدور بھر اس کی اطاعت بجا لاؤ اور جب کسی بات سے منع کر دوں تو اس سے اجتناب کرو۔‘‘واللہ الموفق. ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ جب نماز جنازہ اور فرض نماز جمع ہو جائیں سوال: جب کوئی آدمی مسجد میں داخل ہو اور وہ دیکھے کہ لوگ جنازہ پڑھ رہے ہیں، وقت بھی تنگ ہو مثلا نماز مغرب کا وقت ہو (ابھی اس نے نماز پڑھنی ہو) تو کیا وہ نماز مغرب پڑھے یا نماز جنازہ؟ جواب: اگر فرض نماز کا وقت ختم ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو پہلے نماز جنازہ پڑھ لے کیونکہ اس طرح فرض نماز فوت نہیں ہو گی جب کہ پہلے فرض پڑھنے کی صورت میں نماز جنازہ فوت ہو جائے گی اور اس طرح آدمی دونوں فضیلتوں کو حاصل کر سکے گا اور اگر فرض نماز کے وقت کے ختم ہو جانے کا اندیشہ ہو تو پھر فرض نماز شروع کر لے اور نماز جنازہ چھوڑ دے کیونکہ نماز جنازہ فرض کفایہ ہے۔ کچھ لوگوں کے پڑھ لینے کی صورت میں یہ فرض سب کی طرف سے ادا ہو جاتا ہے جب کہ فرض نماز کے لیے وقت شرط ہے جب تک وقت باقی ہو تو اس میں گنجائش ہے لیکن جب وقت تنگ ہو تو اس وقت فرض نماز کا ادا کرنا متعین ہو گا۔ وباللّٰه التوفیق. وصلی اللّٰه علی نبینا محمد وآلہ وصحبہ وسلم۔ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔ ممنوع وقت میں نماز جنازہ سوال: کیا ممنوع وقت میں نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے؟ جواب: نماز جنازہ ممانعت کے ان اوقات میں تو جائز ہے جن میں وسعت ہے مثلا عصر یا فجر کے بعد لیکن وہ اوقات جو تنگ ہیں ان میں جائز نہیں مثلا غروب آفتاب کے وقت حتیٰ کہ سورج غروب ہو جائے، طلوع آفتاب کے وقت حتیٰ کہ ایک نیزہ کی مقدار برابر سورج بلند ہو جائے اور دوپہر کے وقت حتیٰ کہ زوال شروع ہو جائے۔ یاد رہے ان اوقات میں میت کو دفن کرنا بھی جائز نہیں ہے۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔
Flag Counter