Maktaba Wahhabi

162 - 531
باغات میں داخل کرے گا جن میں نہریں بہہ رہی ہیں، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور (یہ) بہت بڑی کامیابی ہے اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا اور اس کی حدوں سے نکل جائے گا، اس کو اللہ تعالیٰ دوزخ میں ڈالے گا جہاں وہ ہمیشہ رہے گا اوراس کے لیے رسوا کن سزا ہو گی۔‘‘ اس مضمون کی اور بھی بہت سی آیات ہیں، چنانچہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (إِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلَالَ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَاقْدُرُوا لَهُ )(صحيح البخاري‘ الصوم‘ باب قول النبي صلي اللّٰه عليه وسلم اذا رايتم الهلال فصوموا...الخ‘ ح: 1906 وصحيح مسلم‘ الصيام‘ باب وجوب صوم رمضان لرؤية الهلال... الخ‘ ح: 1080) چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر چھوڑ دو اور اگر مطلع ابر آلود ہو تو اس کے لیے اندازہ کر لو۔‘‘ اور ’’صحیح مسلم ‘‘کی روایت میں الفاظ یہ ہیں: (فَاقْدُرُوَا لَهُ ثَلَاثِينَ) (صحيح مسلم‘ الصيام‘ باب وجوب صوم رمضان لرؤیۃ الهلال...الخ‘ ح: 1080) ’’تیس کا اندازہ پورا کر لو۔‘‘ اور ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: (إِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلَالَ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَاقْدُرُوا لَهُ) (صحيح مسلم‘ الصيام‘ باب وجوب صوم رمضان لرؤیۃ الهلال...الخ‘ ح: 1080) ’’جب تم چاند دیکھو تو روزہ رکھو، اور جب تم اسے دیکھو تو افطار کرو اور اگر مطلع ابر آلود ہو تو اس کے لیے اندازہ کر لو۔‘‘ اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کے الفاظ یہ ہیں: (فعدوا ثلاثين) (صحيح مسلم‘ الصيام‘ باب وجوب صوم رمضان لرؤیۃ الهلال...الخ‘ ح: 1081) ’’ تو تیس دن شمار کرو۔‘‘ صحیح بخاری میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ ، فَإنْ غبِّيَ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا عِدَّةَ شَعبانَ ثلاثِينَ) (صحيح البخاري‘ الصوم‘ باب قول النبي صلي اللّٰه عليه وسلم اذا رايتم الهلال فصوموا...الخ‘ ح: 1909) ’’چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور (عید کا) چاند دیکھ کر روزہ چھوڑو اور اگر مطلع ابر آلود ہو تو شعبان کے تیس دن مکمل کرو۔‘‘اور ابن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت میں الفاظ یہ ہیں: (فَأَكْمِلُوا العدة ثلاثِينَ) (صحيح البخاري‘ الصوم‘ باب قول النبي صلي اللّٰه عليه وسلم اذا رايتم الهلال فصوموا...الخ‘ ح: 1907) ’’پھر تیس کی گنتی پوری کر لو۔‘‘ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں یہ الفاظ ہیں:
Flag Counter