Maktaba Wahhabi

410 - 531
’’جو شخص میری موت کے بعد میری زیارت کرے، اس نے گویا میری زندگی ہی میں میری زیارت کی۔‘‘ (من زارني بالمدينة محتسبا كنت له شفيعا شهيدا يوم القيامة) ’’جو شخص حصول ثواب کی نیت سے مدینہ میں میری زیارت کرے تو میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا اور اس کے بارے میں گواہی دوں گا۔‘‘ یہ احادیث بعض کتابوں میں مذکور ہیں، لہذا ان کے بارے میں کئی اشکال ہیں اور ان کے بارے میں دو رائے ہیں، جن میں سے ایک رائے کے مطابق یہ احادیث صحیح ہیں اور دوسری کے مطابق صحیح نہیں ہیں؟ جواب: ان میں پہلی حدیث کو ابن عدی اور دارقطنی نے بطریق عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان الفاظ میں روایت کیا ہے: (من حج البيت ولم يزرني فقد جفاني) (الكامل لابن عدي: 7/2480 والسلسلة الضعيفة‘ ح: 45) ’’جس نے حج کیا اور میری زیارت نہ کی تو اس نے مجھ سے جفا کی۔‘‘ یہ حدیث ضعیف ہے بلکہ اس کے بارے میں تو یہ کہا گیا ہے کہ یہ موضوع یعنی جھوٹی اور من گھڑت روایت ہے کیونکہ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن نعمان بن شبل باہلی ہے، جو اسے اپنے باپ سے روایت کرتا ہے اور یہ دونوں راوی بے حد ضعیف ہیں۔ امام دارقطنی فرماتے ہیں کہ’’اس حدیث میں طعن نعمان کی وجہ سے نہیں بلکہ ابن نعمان کی وجہ سے ہے‘‘ اس حدیث کو بزار نے بھی روایت کیا ہے اور اس کی سند میں ابراہیم غفاری ہے اور وہ بھی ضعیف ہے، نیز بیہقی نے اسے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت کیا ہے اور فرمایا ہے کہ اس کی سند مجہول ہے۔ دوسری حدیث کو امام دارقطنی نے عن رجل من آل حاطب عن النبي صلي اللّٰه عليه وسلم کی سند کے ساتھ انہی الفاظ میں روایت کیا ہے لیکن اس کی سند میں ایک راوی مجہول آدمی ہے۔[1] امام ابو یعلیٰ نے اسے ’’مسند‘‘میں اور ابن عدی نے ’’ کامل‘‘ میں بھی روایت کیا ہے اور اس کی سند میں حفص بن داود ہے جو کہ ضعیف الحدیث ہے۔ تیسری حدیث کو ابن ابی فدیک نے سلیمان بن یزید سے روایت کیا ہے، سلیمان بن یزید کعبی نے جو کہ ضعیف الحدیث ہے، اسے بطریق عمر روایت کیا ہے [2]اور اس کی سند میں ایک مجہول راوی بھی ہے۔ الغرض وہ تمام احادیث جن میں خاص طور پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کی زیارت کا ذکر ہے، وہ تمام کی تمام ضعیف ہیں بلکہ ان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ موضوع ہیں۔ ہاں البتہ ایسی صحیح احادیث ضرور ہیں جن میں یہ ذکر ہے کہ قبر کی زیارت عبرت و نصیحت اور میت کی دعا کے لیے کی جائے، لہذا جو شخص قبروں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کی شرعی زیارت کرنا چاہے یعنی عبرت و نصیحت کے لیے، میت کے لیے دعا کے لیے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی پر درود بھیجنے کے لیے، صاحبین کے لیے یہ دعا کرنے کے لیے کہ اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو اور وہ اللہ سے راضی ہوں اور پھر اس مقصد کے لیے نہ شد رحال کرے (یعنی نہ تو کجاوے کسے) اور نہ سفر کرے تو یہ زیارت مشروع ہے اور اس میں اجروثواب کی امید ہے۔
Flag Counter