Maktaba Wahhabi

45 - 83
وہ مجھے دھمکیاں دیتے ہیں​ میں تو توبہ کرنا چاہتا ہوں لیکن میرے سابقہ دوست مجھے دھمکیاں دیتے ہیں کہ وہ لوگوں میں میری رسوائی کی باتیں کریں گے۔ اور قابل ذکر بزرگوں پر میرے اسرار کھول دیں گے۔ کیونکہ ان کے پاس تصویریں بھی ہیں اور کاغذات بھی۔ جنہیں سننے سے میں ڈرتا ہوں۔ لہٰذا میں‌ خائف رہتا ہوں۔ اور ہم آپ سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ شیطان کےان دوستوں سے مجاہدہ (جنگ ) کیجئے۔شیطانی تدبیر ہمیشہ کمزور ہوتی ہے۔ یہ سب کچھ ابلیس کے اعوان و انصار کی گرفت ہے جو تجھ پر اکٹھے ہوئے ہیں۔ مگر یاد رکھئے کہ مومن کے صبرو اثبات کے سامنے یہ چیزیں ٹھہر نہیں سکتیں اور پارہ پارہ ہو کر ختم ہو جاتی ہیں۔  او آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چائیے کہ وہ لوگ آپ کے پاس آئیں یا تم ان کے ہاں جاؤ اور ان کی بات سن لو تو ان کی گرفت مضبوط سے مضبوط ہو جائے گی اور آپ اول و آخر ہر مقام پر ناکام و نامراد ہو جائیں گے۔ لہٰذا ہرگز ان کی بات نہ ماننا جبکہ ان کے مقابلہ میں اللہ سے مدد طلب کرو۔ اور کہو:حسبی اللہ ونعم الوکیل (مجھے میرا اللہ
Flag Counter