[عبد الله بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے لعان کرنے والوں کو کہا: ’’تمھارا حساب الله کے پاس ہے، تم دونوں میں سے ایک تو جھوٹا ہے اور (شوہر سے کہا کہ) تجھے اس پر کوئی حق حاصل نہیں رہا۔‘‘ اس نے کہا: اے الله کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرا مال؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیرے لیے کوئی مال نہیں ہے، اگر تو سچا ہے تو وہ اس کا بدل ہے جو تونے اس کی عصمت کو حلال کیا اور اگر تونے اس پر جھوٹ بولا ہے تو وہ بعید تر ہے اور تیرے لیے اس سے اور بھی بعید تر ہے]
حررہ الفقیر محمد إبراہیم الأعظم الدانافوري عفي عنہ۔ الجواب صحیح۔ کتبہ محمد عبد اللّٰه ۔ الجواب صواب۔ وصیت علي، عفي عنہ۔ نکاح باقی رہا اور دین مہر کی بھی مستحق بدستور ہے۔ أبو محمد إبراہیم۔
کیا عدت گزرنے کے بعد نکاح میں مہرِ جدید لازم ہے؟
سوال: ایک شخص اپنی زوجہ مطلقہ رجعیہ سے بوجہ گزرنے عدت کے نکاحِ جدید کرے تو اس کو مہرِ جدید کی حاجت ہوگی یا وہی مہر سابق کافی ہوگا؟
جواب: جو شخص اپنی زوجہ مطلقہ رجعیہ سے بعد گزرنے عدت کے نکاح جدید کرے تو اس پر دینِ مہر بھی جدید لازم آئے گا، کیونکہ قانونِ شرع کا منشا یہ ہے کہ جب کوئی شخص نکاح کرے تو اس کے ذمہ دینِ مہر واجب ہوجاتا ہے۔
قال اللّٰه تبارک وتعالیٰ:﴿اَنْ تَبْتَغُوْا بِاَمْوَالِکُمْ﴾ [سورۂ نساء، رکوع ۴ پارہ ۵]
[اپنے مالوں کے بدلے طلب کرو]
کتبہ: أبو الفیاض محمد عبد القادر۔ عفي عنہ۔ أعظم گڑھی مدرس مدرسہ أحمدیہ، آرہ ضلع شاہ آباد۔
اگر عورت بلا اجازت شوہر گھر سے چلی جائے تو وہ مہر کی حق دار ہے؟
سوال: ایک عورت بلا اجازت اور بلا رضا مندی شوہر کے مکان سے نکل کر چلی جائے، آیا اس حالت میں شوہر کے اوپر اس عورت کا حق، یعنی مہر وغیرہ سابق دستور باقی رہتا ہے یا کم و بیش ہو جاتا ہے؟
جواب: اگر عورت بلا اجازت شوہر کے مکان سے نکل جائے تو مہر میں کمی و بیشی نہیں ہوتی، اس لیے کہ مہر بسبب نکاح کے واجب ہوا ہے۔ قال الله تعالیٰ:﴿ وَ اُحِلَّ لَکُمْ مَّا وَرَآئَ ذٰلِکُمْ اَنْ تَبْتَغُوْا بِاَمْوَالِکُمْ﴾ [النساء: ۲۴] یعنی تمھارے لیے سوائے محرمات کے کل عورتیں حلال ہیں ، بشرطیکہ تم ان سے نکاح کرو مال، یعنی مہر دے کر۔
ظاہر ہے کہ بلا اجازت چلے جانے سے نکاح میں کوئی خرابی نہیں ہوتی۔ ہاں اگر عورت بلاوجہ شرعی چلی گئی تو گنہگار ہوئی۔ البتہ نفقہ، یعنی خرچ اس درمیان کا ساقط ہو جائے گا، اگر عورت ناحق نکل کر چلی گئی ہو اور اگر حق پر چلی گئی ہو تو نفقہ
|