مؤلف: استاذ الاساتذہ حافظ محمد عبد اللہ محدث غازی پوری
ناشر: دار ابی الطیب للنشر والتوزیع
سال شائع: فروری 2015ء
388
قال: أخ لي أو قریب لي، فقال: (( حججت عن نفسک؟ )) قال: لا، قال: (( حج عن نفسک، ثم حج عن شبرمۃ ))[1](رواہ أبو داود وابن ماجہ، و صححہ ابن حبان، والراجح عند أحمد وقفہ، بلوغ المرام) [عبد الله بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ بلاشبہ نبیِ مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو یوں کہتے ہوئے سنا: شبرمہ کی طرف سے لبیک۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’شبرمہ کون ہے؟‘‘ اس نے کہا:میرا بھائی یا میرا قریبی رشتے دار ہے۔ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا تم نے (پہلے) اپنی طرف سے حج کیا ہے؟‘‘ اس نے کہا: نہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (پہلے) اپنی طرف سے حج کر، پھر (بعد میں ) شبرمہ کی طرف سے حج کرنا] واللّٰه تعالیٰ أعلم کتبہ: محمد عبد اللّٰه (۶؍ رجب ۱۳۳۲ھ) میت کی طرف سے حجِ بدل کرنا:سوال: 1۔زید متمول و مالدار و مستطیع تھا۔ چالیس پچاس برس یا چند سال حالت مالداری و استطاعت میں بعیش و آرام بسر کیا اور بہت کچھ سرمایہ چھوڑ کر بلا وصیت مر گیا تو حجِ بدل، یعنی بالنیابۃ حج کرانا اس کی طرف سے جائز و محکوم شرع ہے یا منہی عنہ اور فرض جو اس پر تھا، ساقط ہوگا یا نہیں ؟2۔ بکر جس پر حالتِ پیرانہ سالی میں جو استطاعت طی مسافت کی نہیں رکھتا تھا یا کسی عذر سے معذور تھا، یعنی مریض تھا یا اندھا و لنگڑا وغیر وغیرہ حج فرض ہوا، یعنی مالدار ہوا، مگر بسبب عجز و ناچاری کے حج نہ کر سکا اور مر گیا تو اس کی جانب سے حج جائز و مشروع ہے یا نہیں اور فرضیت اس کے ذمہ سے ساقط ہوگی یا نہیں ؟3۔ کسی نے حج کی نذر کیا اور بلا عجز و عذر مدت تک عیش و آرام سے بسر کیا اور کسی نے حج کی نذر کیا اور فوراً مر گیا، دونوں کا حکم مساوی ہے یا مختلف؟4۔ حج فرض بالنذر و حج فرض بالاستطاعت کی ایک شان ہے اور دونوں متحد الاحکام ہیں یا مختلف الاحکام؟ بینوا بالتفصیل۔جواب: 1۔اس صورت میں حجِ بدل، یعنی بالنیابۃ حج کرانا زید کی طرف سے جائز و محکوم شرع شریف ہے، منہی عنہ نہیں