Maktaba Wahhabi

36 - 83
جب میں گناہ کروں تو پھر کیا کروں کبھی آپ یوں کہتے ہیں کہ جب مجھ سے گناہ سرزد ہو تو پھر میں اس سے توبہ کیسے کروں۔اس گناہ کے بعد وہ کونسا کام ہے جو مجھے فورا کرنا چاہیئے۔ جواب: گناہ چھوڑنے کے بعد دو کام کرنے چاہئیں: پہلا کام دل کا عمل ہے کہ وہ پشیمان ہو اور آئندہ کبھی وہ کام نہ کرنے کا پختہ ارادہ کرے۔ اور یہ اللہ سے ڈر کا نتیجہ ہوتا ہے۔  دوسرا کام اعضاء کا عمل ہے کہ وہ مختلف قسم کے نیکی کے کام کرے جن میں سے ایک توبہ کی نماز بھی ہے۔ جس کی صراحت یوں ہے: حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا کہما من رجل یذنب ذنبا ثم یقوم فیتطھر ثم یصلی رکعتین ثم یستغفراللہ غفراللہ لہ جس شخص سے کوئی گناہ سرزد ہو، پھر وہ پاک صاف ہو، پھر وہ دو رکعت نماز ادا کرے پھر اللہ سے بخشش مانگے تو اللہ اسے معاف کر دیتا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی:-
Flag Counter