Maktaba Wahhabi

46 - 83
ہی کافی ہے جو بہترین کارساز ہے)اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی قوم سے ڈرتے تو فرماتے:اللھم انا نجعلک فی نحورھم، ونعوذ بک من شرورھم اے اللہ ! ہم ان کے مقابلے میں تجھے لاتے ہیں اور ان کی شرارتوں سے تیری پناہ میں آتے ہیں یہ درست ہے کہ یہ مؤقف بڑا دشوار ہے اور اس توبہ کرنے والی مسکین لڑکی کو دیکھئے جسے اس کے برے ساتھی ملتے ہیں تو دھمکی آمیز لہجے میں‌اسے کہتے ہیں: میں نے تیرے مکالمے ریکارڈ کر رکھے ہیں اور تیرے فوٹو میرے پاس ہیں ۔ اگر تو میرے ساتھ نکل جانے سے انکار کرے گی تو میں تیرے گھر والوں‌میں تجھے رسوا کردوں گا۔ یہ درست ہے کہ یہ ایسا مقام ہے جس پر کوئی شک نہیں کر سکتا۔پھر ان شیطان کے چیلوں‌کی جنگ کا یہ طریق بھی ملاحظہ کیجئے کہ اگر کوئی گانا گانے والا یا گانے والی یا ایکٹر یا ایکٹریس توبہ کرلے تو اس کا سابقہ بری قسم کا ریکارڈ ان کی زندگی اجیرن بنانے کے لیے بازاروں میں لا پھینکتے ہیں۔ لیکن اللہ تعالیٰ پرہیزگاروں اور توبہ کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے اور وہی مومنوں کا حامی و ناصر ہے۔ نہ انہیں مشکل کے وقت چھوڑتا ہے اور نہ ہی ان سے الگ ہوتا ہے۔ اور جس بندے نے بھی اللہ کی پناہ لی وہ کبھی ناکام و نامراد نہیں ہوا۔ یاد رکھو
Flag Counter