7۔جہاں جہاں مولف رحمہ اللہ نے حواشی لکھے تھے، ہم نے انھیں برقرار رکھا ہے اور ان کے آخر میں اس کی صراحت کر دی ہے۔
اظہارِ تشکر:
سب سے پہلے ہم الله رب العزت کے شکر گزار ہیں ، جس کے فضل و احسان کی بنا پر ایک صدی سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد ہمیں اس علمی خزینے کی خدمت و اِشاعت کی توفیق میسر آئی، پھر ہم ان تمام اَحباب و اِخوان کے ممنون ہیں ، جنھوں نے کسی بھی مرحلے پر ہماری معاونت اور حوصلہ افزائی کی ہے۔ خصوصاً فضیلۃ الشیخ فلاح خالد المطیری حفظہ اللہ (مدیر لجنۃ القارۃ الہندیہ، کویت) اور محترم المقام مولانا عارف جاوید محمدی حفظہ اللہ ہمارے خصوصی شکریے کے سزاوار ہیں ، جن کے تعاون اور سرپرستی کی وجہ سے اس علمی تراث کا احیا عمل میں آیا۔ مجموعہ فتاویٰ کا یہ قلمی نسخہ ہمیں شیخ الحدیث مولانا عبید الله رحمانی مبارک پوری رحمہ اللہ کے فرزندِ ارجمند فضیلۃ الشیخ عبدالرحمن رحمانی مبارک پوری حفظہ اللہ ، محترم مولانا عبداللطیف اثری حفظہ اللہ اور فضیلۃ الشیخ مولانا مظہر حسن ازہری (جامعہ عالیہ عربیہ، مؤ ناتھ) نے فراہم کیا ہے، جس پر ہم ان کے بے حد ممنون ہیں ۔ میں استادِ محترم فضیلۃ الشیخ حافظ عبد الله سلیم حفظہ اللہ کا بھی شکر گزار ہوں ، جن کی علمی معاونت تمام مراحل میں شاملِ حال رہی۔
الله تعالیٰ انھیں اور دیگر تمام معاونین کو جزاے خیر عطا فرمائے اور اس عمل کو قبولیت سے سرفراز فرما کر ہمارے لیے توشہ آخرت بنائے۔ آمین یا رب العالمین
والسلام
حافظ شاہد محمود
ء2014/11/20 = ھ1436/1/26
Ha رحمہم اللہ an رحمہم اللہ hah علیہ السلام d85@hotma علیہ السلام l.com
|