Maktaba Wahhabi

11 - 83
تو بہ کی شرا ئط اور اسے مکمل کرنے والی چیزیں  ​ توبہ کا کلمہ بڑا عظیم کلمہ ہے۔ جس کے مدلولات بہت گہرے ہیں۔ ایسے نہیں جیسے اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ زبان سے توبہ کا لفظ کہہ دیا اور گناہ بھی کرتے رہے۔ ذرا اللہ تعالیٰ کے اس قول پر غور فرمائے۔  وَاَنِ استَغفِرُوا رَبَکُم ثُم تُوبُو اَلَیہِ اور یہ کہ اپنے پروردگار سے بخشش طلب کرو۔ پھر اس کے حضور توبہ بھی کرو۔  تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ توبہ، استغفار کے علاوہ کوئی زائد امر ہے۔ اور چونکہ یہ امر عظیم ہے، لہٰذا اسکی کچھ شرائط بھی ہیں۔ علماء نے توبہ کی ان شرائط کو آیات و احادیث سے اخذ کر کے ذکر کیا ہے۔ جن میں چند ایک یہ ہیں۔  1۔ اس گناہ کو فورا اور کلیتہً ترک کر دیا جائے۔  2۔ گزشتہ گناہ پر نادم ہو۔  3۔ آئندہ وہ کام نہ کرنے کا پختہ عہد کرے۔  4۔ جن پر اس نے ظلم کیا ہے انکے حقوق واپس کرے، یا ان سے معافی مانگ لے یا معذرت کر لے۔ 
Flag Counter