سے قاعدہ مقرر کیا ہے، خواہ رعایا کسی قوم و مذہب کی ہو۔ واجب الادا مال کی چنگی نہ ادا ہونے پر وہ مال ضبط ہو جاتا ہے یا جرمانہ لیا جاتا ہے۔ بہت زیادہ حصہ رعایا کا اس چنگی کو بہت کراہت اور مجبوری کے ساتھ ادا کرتا ہے۔ میونسپلٹی اس رقم چنگی سے جس میں ہندو مسلمانوں وغیرہ کا روپیہ شامل ہے، مسلمان مردوں کے لیے قطعہ زمین خرید کرنا چاہتی ہے اور زمین خریدنے کا یہ قاعدہ ہے کہ گو بیچنے والا راضی نہ ہو، بیچنا نہ چاہتا ہو یا کتنی ہی تعداد میں قیمت مانگتا ہو، مگر اُس کی پروا نہیں کی جائے گی، نہ وہ راضی کیا جائے گا، بلکہ قاعدہ سرکاری کی مقررہ قیمت اس کو دے دی جائے گی اور اس زمین پر مالکانہ قبضہ کر لیا جائے گا۔
ایسی صورت میں میونسپلٹی کی آمدنی سے جس کی تشریح اوپر کی گئی اور اس طرح زمین کا معاوضہ بالجبر کے ساتھ خریدنا جیسا کہ بیان کیا گیا، شرعاً ناجائز و غصب ہے یا نہیں اور اُس میں مردوں کا دفن ہونا غیر مذہب والوں کو فیس ادا کر کے جائز ہے یا ناجائز؟ مکروہ ہے یا حرام اور مردہ دفن کرنے والا داخل معصیت ہے یا نہیں ؟ ریاض الاخبار پریس، گورکھپور
جواب: گورنمنٹ کا زمین کو معاوضہ بالجبر کے ساتھ خریدنے کے جواز و عدم جواز کے ہم جواب دہ نہیں ہیں ۔ رہا اس میں مسلمان مردوں کا دفن ہونا غیر مذہب والوں کو فیس ادا کر کے مجبور مسلمانوں کے لیے تو یہ جائز ہے اور وہ زمین مسلمانوں کے حق میں مغصوب نہیں ہے۔ شاہی قانون نے اپنے قانون کے رو سے اس کو حاصل کیا ہے اور اپنے قانون کے رو سے ہم کو مجاز کیا ہے۔
یہاں یہ سوال زیادہ مفید ہے کہ مسلمانوں کے مذہب کے رو سے مردوں کا دفن کرنا مسلمانوں کا مذہبی کام ہے یا نہیں اور اس کے متعلق کوئی قید بڑھا دینا مذہب میں دست اندازی ہے یا نہیں ؟ اگر ہے تو گورنمنٹ کو اپنے معاہدے اور قانون کے رو سے مسلمانوں کے مذہبی کاموں میں دست اندازی کرنے سے بچنا ضرور ہے یا نہیں ؟
جواب: دفن کرنا مسلمانوں کے مذہبی کاموں میں نہایت ضروری کام ہے اور اس میں کوئی قید بڑا دینا مذہب میں بہت بڑی دست اندازی ہے۔ عادل گورنمنٹ کو اپنے مسکین رعایا پر مہربانی فرما کر ان کے زندہ اور مردوں کو اس نئے اور نہایت تکلیف رساں قانون سے ضرور بچانا چاہیے۔[1]
الجواب صحیح۔ کتبہ محمد عبد اللّٰه ۔ صح الجواب و اللّٰه أعلم بالصواب۔ کتبہ: أبو الفیاض محمد عبد القادر أعظم گڑھی مؤی۔ الجواب صحیح۔ کتبہ: محمد عبد الرحمن عفي عنہ (مہر مدرسہ)
چوری کا مال واپس کرنا اور توبہ کرنا ضروری ہے:
سوال: ایک مسلمان مذہب حنفی بے نمازی عمر سولہ برس عرصہ سے بیمار تھا اور اس کی ماں نے ایک کسی دوسرے مسلمان کا ایک مرغ چرا کر اور مار کر بلا ذبح کئے ہوئے خود بھی کھایا اور اپنے بیٹے کو بھی کھلایا۔ بعد کھانے گوشت مرغ مذکور ایک ہفتہ تک بیٹا اس عورت کا زندہ رہا۔ آج تاریخ (۲۰؍ شہر جمادی الاول ۱۳۱۲ھ) یوم چہار شنبہ کو قضا کر گیا، جس کی
|