Maktaba Wahhabi

44 - 83
اللہ تعالیٰ نے آپ کو ذلت میں رہنے اور ضائع ہونے کے لئے پیدا نہین کیا۔ لہٰذا ہمارا فرض ہے کہ آپ کو مال و دولت سے نوازیں۔  گویا اس کافر نے آپ کو مال و دولت دینے کا ارادہ کیا تاکہ آپ مدینہ سے نکل جائیں اور کفر کے علاقہ میں بقیہ زندگی گزار دیں۔ اب اس جلیل القدر صحابی کا جواب دیکھئے ۔ آپ نے خط پڑھ کر کہا: جب میں نے یہ خط پڑھا تو کہا: یہ ایک اور آزمائش آ پڑی۔ جنانچہ میں نے اسے تنور میں ڈالنے کا ارادہ کر لیا اور اسے جلا دیا۔  لہٰذا اے مسلم بھائی سنو ! تمہیں بھی جب کوئی برا دوست ایسی چٹھی بھیجے تو تم بھی اسے اسی طرح جلا دینا تاکہ وہ راکھ بن جائے اور یہ بات یاد رکھو کہ تم آخرت کی آگ کو جلا کر اسے راکھ بنا رہے ہو۔ [فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّلَا يَسْتَخِفَّنَّكَ الَّذِيْنَ لَا يُوْقِنُوْنَ 60؀ۧ] اور صبر کیجئے بلاشبہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور جو لوگ آخرت کا یقین نہیں رکھتے وہ تجھے کمزور نہ بنا دیں۔
Flag Counter