Maktaba Wahhabi

83 - 83
اس کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے ہوں اور اس کا دل عاجز ہو گیا ہو۔ توبہ کے موضوع پر مندرجہ ذیل قصہ اور اس کی دلالت پر غور فرمائیے: کہتے ہیں کہ کوئی نیک کسی راہ پر چل رہا تھا کہ اس نے ایک دروازہ دیکھا جو کھلا ہوا تھا۔ اس دروازے سے ایک بچہ نکلا جو رہ رہا تھا اور فریاد کر رہا تھا۔ اس کے پیچھے اس کی ماں‌تھی جو اس کا پیچھا کر رہی تھی۔ حتٰی کہ بچہ تو دروازہ سے نکل آیا اور دروازہ اس کے سامنے بند ہو گیا اور ماں اندر رہ گئی کچھ دیر تو بچہ آگے گیا، پھر پریشان سا ہو کر ٹھہر گیا۔ اس نے اس گھر کے سوا کوئی جائے پناہ نہ پائی جس گھر سے نکل آیا تھا نہ ہی اپنی ماں کے سوا کوئی ایسا آدمی پایا جس کے پاس وہ پناہ لے سکے۔ وہ شکستہ دل اور افسردہ ہو کر واپس لوٹا تو دروازہ کو بند پایا۔ اس نے دروازے سے ٹیک لگائی اور اپنا رخسار دروازہ کی دہلیز پر رکھ دیا اور وہیں سو گیا۔اور اس کے آنسو اس کے رخساروں پر پڑے ہوئے تھے۔ کچھ عرصہ بعد اس کی ماں اندر سے نکلی اور جب بچے کو اس حال میں دیکھا تو برداشت نہ کر سکی ، اپنے آپ کو اس پر گرادیا اس سے چمٹ گئی اور اس کا بوسہ لیا۔ وہ رونے لگی اور کہنے لگی: اے میرے بیٹے تو مجھے چھوڑ کر کہاں چلا گیا تھا اور وہ کون ہے جو میرے سوا تجھے پناہ دے گا۔
Flag Counter