Maktaba Wahhabi

80 - 83
میں اس کی بریت ہو جائے اور اس باطل کو خوب واضح کر دے جس میں وہ پڑا ہوا تھا تاکہ اس کے متعلق کوئی بھی دھوکہ میں نہ رہے۔ اور اس کی باتوں اور خظاؤں سے جو شبہات لوگوں میں پھیل چکے تھے ان کے پیچھے پڑ کر ان کی تردید کرے اور جو کچھ پہلے کہہ چکا ہے اس سے بیزاری کا اظہار کرے اور یہ بات توبہ کے واجبات میں سے ایک واجب چیز ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: [اِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوْا وَاَصْلَحُوْا وَبَيَّنُوْا فَاُولٰۗىِٕكَ اَتُوْبُ عَلَيْهِمْ ۚوَاَنَا التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ ١٦٠؁] مگر جن لوگوں نے توبہ کی اور اپنی اصلاح کی اور وضاحت کر دی تو یہی لوگ جن کی میں توبہ قبول کرتا ہوں اور میں توبہ قبول کرنے والا مہربان ہوں۔  2۔ اپنی قلم اور زبان کو اسلام کی نشرو اشاعت میں لگاوے۔ اپنی طاقت اور ہمت کو اللہ کے دین کی مدد میں صرف کر دے۔ لوگوں کو حق کی تعلیم دے اور اس کی طرف دعوت دے۔  3۔ اللہ کے دشمن جو اپنی تحریروں اور تقریروں میں اسلام کا مضحکہ اڑاتے ہیں اپنی تمام تر قوتیں انہیں جواب دینے میں صرف کرے جیسا کہ اس سے بیشتر ان کی مدد کرنے میں صرف کرتا رہا ہے اور ان اسلام دشمنوں کے مزعومہ نظریات کا مذاق اڑائے اور اہل باطل کے مقابلہ میں اہل حق کے لئے اللہ کی تلوار ثابت ہو۔ اسی طرح
Flag Counter