Maktaba Wahhabi

94 - 391
باب 8 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز ۱۔نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا رات کا معمول: اسود بن یزیدنے بیان کیا کہ میں نے ام المومنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز کی کیا کیفیت ہوتی تھی؟ انہوں نے فرمایا: ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے ابتدائی حصے میں سو جاتے تھے اور آخر شب بیدار ہوکر تہجد ادا فرماتے۔پھر اپنے بستر کی طرف لوٹ آتے۔پھر جب موذن اذان دیتا تو فوراً ہی بستر سے اٹھ جاتے اور اگر غسل کی حاجت ہوتی تو غسل کرتے ورنہ وضو پر اکتفا فرماتے اور باہر (مسجد میں ) تشریف لے جاتے۔‘‘[1] ایک اور حدیث مبارکہ میں ام المومنین سلام اللہ علیہا رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی نیند کی کیفیت ان الفاظ میں بیان فرماتی ہیں : ’’میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ تو وتر ادا کرنے سے پہلے ہی سو جاتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عائشہ! میری آنکھیں ضرور سوتی ہیں مگر میرا دل نہیں سوتا۔‘‘[2]
Flag Counter