Maktaba Wahhabi

117 - 391
(اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے رہتے ہیں ) حتی کہ صبح طلوع ہو جاتی ہے۔‘‘[1] ایک اور حدیث میں یہ اضافہ بھی ہے کہ: ’’اللہ رب العزت اپنے دونوں ہاتھ پھیلاتے ہیں اور فرماتے ہیں : ’’کون ہے جو مجھے قرض دے جو کبھی مفلس نہیں ہوگا اور نہ کبھی کسی پر ظلم کرے گا۔‘‘[2] ۱۰۔رات کے پچھلے پہر کی جانے والی دعا قبول ہوتی ہے: حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کون سی دعا سب سے زیادہ سنی جاتی ہے یعنی مقبول ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’رات کے آخری حصے میں مانگی گئی دعا اور فرض نمازوں کے بعد کی جانے والی دعا۔‘‘[3] ۱۱۔جس پر نیند نے غلبہ پالیا اور وہ معمول کے مطابق اپنا وظیفہ نہ کرسکا: حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جو شخص سوگیا اور اپنا معمول جاری نہ رکھ سکا،اپنا کوئی وظیفہ جو وہ کرتا تھا،نیند کی وجہ سے نہ کرسکا،اگلے روز اس نے نماز فجر اور نماز ظہر کے درمیانی وقت میں پڑھ لیا (تو اس کے لیے اتنا ثواب لکھا جائے گا) گویا اس نے
Flag Counter