Maktaba Wahhabi

287 - 391
ہے،حالانکہ وہ روزانہ فجر کی اذان دیتے تھے۔شب زندہ دار تھے۔سب سے بڑھ کر یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں بیٹھتے تھے۔اس کے باوجود انہیں غلطی لگ گئی۔نکتے کی بات یہ ہے کہ ہم جن بزرگوں اور مخدوموں کی عقیدت کا دم بھرتے ہیں،کیا انہیں غلطی نہیں لگ سکتی؟ سوچیے اور ضرور سوچیے۔ ۳۶۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابہ رضی اللہ عنہم کو بیدار نہ کرنا: سیّدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں تھے۔جب ہم بیدار ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم موجود نہیں تھے۔ہم انہیں تلاش کرنے لگے۔ہم ان کی تلاش میں سر گرداں تھے کہ ہم نے چکی رگڑنے کی آواز سنی تو ہم اس آواز کے پاس چلے گئے۔وہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم موجود تھے۔ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ اپنے بستر سے اٹھتے ہیں اور ہم بھی آپ کے آس پاس ہوتے ہیں۔پھر آپ ہم میں سے کسی کو بیدار بھی نہیں کرتے حالانکہ ہم دشمن کی سر زمین میں ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میرے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک پیغام لانے والا آیا۔پھر اس نے مجھے دو باتوں میں اختیار دیا۔ یا تو میری نصف امت کو اللہ تعالیٰ جنت میں داخل کر دے یا (پھر روز آخرت) سفارش کا موقع عطا فرمائے گا تو میں نے سفارش کو پسند کرلیا۔‘‘ ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: یارسول اللہ! دعا کریں اللہ تعالیٰ مجھے بھی سفارش والوں میں کر دے تو آپ نے دعا کی: ’’اے اللہ! ابو موسیٰ کو بھی سفارش والوں میں داخل فرما دے‘‘ پھر ایک اور کہنے لگے میرے لیے بھی دعا کریں
Flag Counter