Maktaba Wahhabi

132 - 391
جبکہ صحابہ کرام کو ہدایت تھی کہ عبداللہ بن ام مکتوم اذان دیں تو کھانا پینا روک دیا جائے۔[1] ۶۔رمضان کی راتوں کی فضیلت: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’رمضان المبارک کی ہر رات اللہ تعالیٰ کچھ لوگوں کو (جہنم سے) آزاد کرتے ہیں سوائے اس شخص کے جو شراب سے روزہ افطار کرے۔‘‘[2] رمضان المبارک میں بڑے ہوٹلوں میں بھی افطاری کا اہتمام ہوتا ہے۔افطار کرنے والوں کی بڑی تعداد نماز مغرب بھی ادا نہیں کرتی۔کچھ لوگ افطاری کے فوراً بعد سگریٹ نوشی شروع کر دیتے ہیں۔کچھ لوگ موسیقی کی دھنوں کے جلو میں افطاری کر رہے ہوتے ہیں۔کچھ مخلوط محافل میں افطاری میں مصروف ہوتے ہیں۔لیکن شراب سے افطاری.... اللہ رب العزت کی پناہ ایسی بدبختی سے کہ نیکی کے کاموں میں سے ایک عمدہ کام کا ایسے بدترین طریقے سے اختتام....! ۷۔رمضان المبارک میں رات کے قیام کا ثواب: رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ ’’جس شخص نے رمضان المبارک کی راتوں میں ایمان کی حالت میں ثواب کی نیت سے قیام کیا،اس کے تمام گذشتہ گناہ صاف کر دیے گئے۔‘‘[3]
Flag Counter