Maktaba Wahhabi

357 - 391
باب 19 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مثالی گھریلو زندگی ۵۰۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم اطہر پر بستر کے نشانات: عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بورئیے پر سوئے ہوئے تھے۔پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے تو آپ کے پہلو پر بستر کے نشانات تھے۔صحابہ نے عرض کیا کیوں نہ ہم آپ کے لیے کوئی آرام دہ بستر بنا دیں (تاکہ اس بوریئے کے نشانات وجود اقدس پر نہ پڑیں ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مجھے دنیا سے کیا لینا دینا۔میری اور دنیا کی مثال تو اس سوار کی ہے جو سایہ کے لیے ایک درخت کے نیچے اترا۔پھر وہ (کچھ دیر آرام کے بعد) وہاں سے چلا گیا اور درخت کو چھوڑ دیا۔‘‘[1] ۵۱۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بستر مبارک جس پر آپ استراحت فرماتے تھے: ام المومنین سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک عورت آئی۔سیّدہ رضی اللہ عنہا نے اس کائنات کے تاجدار کا بستر تہہ کیا ہوا تھا۔بستر کیا تھا؟ ایک عام سی چادر تھی جس پر سید الاولین والآخرین علیہ الصلوٰۃ والسلام استراحت فرماتے تھے۔اس صحابیہ نے جب اپنے آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا اتنا سادہ اور غیر آرام دہ بستر دیکھا تو خاموشی سے واپس چلی گئیں اور نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت کا عملی نمونہ یوں پیش کیا کہ ایک ایسا بستر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے
Flag Counter