’’میں نے خواب میں دودھ پیا۔اتنا کہ میں دودھ کی تازگی دیکھنے لگا جو میرے ناخنوں یا ناخن پر بہہ رہی تھی۔پھر میں نے پیالہ عمر رضی اللہ عنہ کو دے دیا۔صحابہ نیپوچھا: یا رسول اللہ! اس خواب کی تعبیر کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی تعبیر علم ہے۔‘‘[1]
۷۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا دین میں مقام و مرتبہ :
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: آپ نے فرمایا:
’’میں نے خواب میں دیکھا کہ کچھ لوگ میرے سامنے پیش کیے گئے جو قمیض پہنے ہوئے تھے۔ان میں بعض کی قمیض صرف سینے تک تھی اور بعض کی اس سے بھی چھوٹی اور میرے سامنے عمر پیش کیے گئے تو وہ اتنی بڑی قمیض پہنے ہوئے تھے کہ چلتے ہوئے گھسٹتی تھی۔
صحابہ نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ نے اس کی کیا تعبیر لی؟
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ دین مراد ہے۔‘‘[2]
۸۔خلفائے ثلاثہ کی فضیلت:
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کیا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’آج رات ایک صالح آدمی کو خواب دکھلایا گیا کہ ابوبکر کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ معلق کیا گیا اور عمر کو ابوبکر سے معلق کیا گیا اور عثمان کو عمر سے۔جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
|