۱۱۔زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ کے جنت میں دو درجے:
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’میں جنت میں داخل ہوا اور زید بن عمرو بن نفیل کے لیے دو درجے دیکھے۔‘‘[1]
۱۲۔حضرت ام حرام رضی اللہ عنہا بنت ملحان کو خوش خبری:
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام حرام بنت ملحان رضی اللہ عنہا [2]کے ہاں جایا کرتے تھے۔ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لے گئے تو انہوں نے آپ کی خدمت میں کھانا پیش کیا اور آپ کے سر سے جوئیں نکالنے لگیں۔اس دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے۔پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نیند سے بیدار ہوئے تو مسکرا رہے تھے۔‘‘
ام حرام نے پوچھا اے اللہ کے رسول! آپ کس بات پر مسکرا رہے ہیں ؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’میری امت کے کچھ لوگ میرے سامنے (خواب میں ) پیش کیے گئے کہ وہ جہاد فی سبیل اللہ کے لیے سمندری سفر کر رہے ہیں جس طرح بادشاہ اپنے تخت پر سوار ہوتے ہیں۔‘‘
ام حرام رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیے کہ
|