Maktaba Wahhabi

166 - 391
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((من قراء بالآیتین من آخر سورۃ البقرۃ فی لیلۃ کفتاۂ))[1] ’’جس شخص نے رات کو سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھیں،وہ اس کے لیے کفایت کر گئیں۔‘‘ [کفایت کر گئیں ] کے متعلق محدثین سے منقول اقوال میں سے چند ایک درج ذیل ہیں : ۱۔ قیام اللیل میں قرآن کریم کی تلاوت سے کفایت کر گئیں۔ ۲۔ دوران نماز یا نماز کے علاوہ قراء ت قرآن کریم سے کفایت کر گئیں۔ ۳۔ ہر برائی سے کفایت کر گئیں۔ ۴۔ شیطان کے شر سے کفایت کر گئیں۔ ۵۔ جن و انس کے شر سے کفایت کر گئیں۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ممکن ہے کہ یہ سارے معانی ہی (حدیث شریف سے) مقصود ہوں۔‘‘ [2] رات امن و سکون سے گزارنے کا ایک مجرب لیکن غیر مسنون عمل ’’مجربات امام غزالی‘‘ کے ضمیمہ میں عزیز الرحیم دانش امدادی لکھتے ہیں : ’’استاد گرامی حضرت مولانا ظفر احمد عثمانی علیہ الرحمہ نے بندہ سے ایک روز فرمایا: کہ سونے سے پہلے بستر پر تین مرتبہ سورۃ قریش پڑھ لیا کرو۔
Flag Counter