Maktaba Wahhabi

207 - 391
بچے بھی ان میں داخل ہیں ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں مشرکین کے بچے بھی (ان میں داخل ہیں ) اب رہے وہ لوگ جن کا آدھا جسم خوبصورت اور آدھا بدصورت تھا تو یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اچھے عمل کے ساتھ برے عمل بھی کئے۔اللہ تعالیٰ نے ان کے گناہوں کو بخش دیا۔‘‘[1] ۲۲۔شہداء کے لیے عالی شان گھر کی خوش خبری: حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’رات میں نے (خواب میں ) دیکھا کہ دو آدمی میرے پاس آئے۔پھر وہ مجھے لے کر ایک درخت پر چڑھ گئے۔پھر وہ مجھے لے کر ایک گھر میں داخل ہوگئے۔میں نے ایسا خوبصورت اور اعلیٰ گھر پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔وہ کہنے لگے کہ یہ دارالشہداء ہے یعنی شہیدوں کا مسکن ہے۔‘‘[2] ۲۳۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذوالحلیفہ میں اپنے پڑاؤکی جگہ دیکھنا: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ذوالحلیفہ میں اپنے قیام کی جگہ میں تھے کہ آپ کو خواب آیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ آپ ایک برکت والی وادی میں رُکے ہوئے ہیں۔‘‘[3] ۲۴۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خواب میں مدینہ طیبہ کی سر زمین دیکھنا: حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں دیکھا کہ:
Flag Counter