Maktaba Wahhabi

97 - 391
میرے دائیں جانب نور پیدا کر، میرے بائیں جانب نور پیدا کر، میرے اوپر نور پیدا کر، میرے نیچے نور پیدا کر، میرے آگے نور پیدا کر، میرے پیچھے نور پیدا کر، اور مجھے نور عطا فرما۔[1] ۳۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک رات کا حال حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کی زبانی: صحابی رسول حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ایک رات اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کی۔انہوں نے پھر اس کا حال سنایا جو کہ کتب حدیث میں روایت ہوا۔ حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ: ’’میں نے ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۂ بقرہ شروع کی اور میں نے دل میں کہا کہ آپ شاید سو آیتوں پر رکوع کریں گے۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم (نے رکوع نہ کیا اور) آگے بڑھ گئے۔پھر میں نے خیال کیا کہ شاید آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دو گانہ میں پوری سورت پڑھیں گے۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھ گئے۔پھر میں نے خیال کیا کہ آپ پوری سورت پر رکوع کریں گے لیکن آپ نے سورۂ نساء شروع کر دی اور اس کو بھی تمام پڑھا۔پھر آپ نے سورۂ آل عمران شروع کر دی اور
Flag Counter