Maktaba Wahhabi

32 - 391
وغیرہ بھی رات کو سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کی نیت سے بجھا دیتا ہے تو ان شاء اللہ اس کو سنت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا ثواب ملے گا۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ایک چوہیا آئی اور چراغ کی بتی کو کھینچنے لگی۔ایک بچی اسے دھتکارنے اور بھگانے لگی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچی سے فرمایا: ’’اسے چھوڑ دے۔‘‘ وہ چوہیا بتی لے کر آئی اور اسے چٹائی پر ڈال دیا۔جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے۔ایک درہم کے بقدر چٹائی جل گئی۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم سوؤ تو چراغ گل کر دیا کرو۔کیونکہ شیطان اس قسم کے جانوروں کو ایسی (شرارتیں ) کرنے پر اکساتا ہے اور اس طرح یہ تمہیں جلا دیں گے۔‘‘[1] دور نبوت میں مدینہ طیبہ میں ایسا ہی ایک حادثہ پیش آیا تھا،جب ایک گھر میں رات کو چراغ جلتا چھوڑ دیا گیا اور وہاں آگ لگ گئی اور وہ گھر جل کر خاک ہوگیا تھا۔نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حادثے کی خبر دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ آگ تمہاری دشمن ہے۔جب سونے لگو تو اسے بجھا دیا کرو۔‘‘ [2] ۱۰۔سونے سے پہلے برتن ڈھانپ دینا: حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ’’(رات کو) برتنوں کو ڈھانپ دیا کرو۔کیونکہ سال میں ایک رات ایسی
Flag Counter