Maktaba Wahhabi

159 - 391
۳۱۔قیامت کے دن کی بے ہوشی: حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث مبارکہ بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بے شک تمہارے دنوں میں سے سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے۔اس میں آدم کو پیدا کیا گیا،اسی میں ان کی وفات ہوئی،اسی میں صور پھونکا جائے گا،اسی میں (روز قیامت کی) بے ہوشی ہوگی۔پس تم اس دن مجھ پر زیادہ سے زیادہ درود بھیجو،بے شک تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔‘‘ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ((وَکَیْفَ تُعْرَضُ صَلَاتُنَا عَلَیْکَ وَقَدْ أَرِمْتَ۔)) ’’یا رسول اللہ! ہمارا درود آپ پر کیسے پیش کیا جائے گا جبکہ آپ تو (قبر میں ) مٹی (میں مٹی) ہو چکے ہوں گے؟‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بے شک اللہ عزوجل نے زمین پر یہ بات حرام کر دی ہے کہ وہ انبیاء کے جسموں کو کھائے۔‘‘[1] حدیث مبارکہ سے معلوم ہونے والی کچھ باتیں ۱۔ اس حدیث مبارکہ میں روز آخرت کی بے ہوشی کا ذکر ہے،اس لیے اسے نقل کیا گیا ہے۔اللہ رب العزت ہمیں اس مصیبت والی حقیقت سے محفوظ رکھے۔کیونکہ حدیث مبارکہ کے مطابق جن لوگوں پر قیامت قائم ہوگی،وہ اچھے نہیں،برے لوگ ہوں گے۔[2]
Flag Counter