Maktaba Wahhabi

233 - 391
باب 17 نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی راتیں نبوت سے پہلے ۱۔سیّدہ حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کی آغوش میں پہلی رات: عرب کے رواج کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ولادت کے بعد بنو سعد کی ایک خوش بخت خاتون حلیمہ بنت أبی ذویب کے سپرد کر دیا گیا۔وہ بیان کرتی ہیں : ’’جب ہم مکہ پہنچے تو ہم میں سے ہر ایک نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا،لیکن انہیں لینا پسند نہ کیا۔ہم سب کہتے تھے: یہ تو یتیم ہے۔دودھ پلانے والی عورت کا خیال تو لڑکے کا باپ کرتا ہے،اس کی ماں یا اس کے چچا یا اس کے دادا ہمیں کیا دیں گے۔میری تمام ساتھیوں کو دودھ پینے والے بچے مل گئے۔مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کوئی نہ ملا۔میں ان کے پاس واپس گئی اور انہیں لے لیا۔اللہ کی قسم! میں نے ان کو اس لیے لے لیا کہ مجھے ان کے سوا کوئی بچہ نہ ملا۔میں نے اپنے شوہر سے کہا: اللہ کی قسم! میں تو بنی عبدالمطلب کے اس یتیم بچے کو ضرور لے لوں گی۔امید ہے کہ اللہ ہم سب کو اس سے نفع پہنچائے گا۔میں اپنی ساتھیوں کے ساتھ کوئی بچہ لیے بغیر واپس نہیں جاؤں گی۔انہوں نے کہا: تمہاری رائے مناسب ہے۔ حلیمہ کہتی ہیں : میں اسے لے کر اپنے خیمے میں آگئی۔اللہ کی قسم! جوں ہی
Flag Counter