Maktaba Wahhabi

184 - 391
اگر کسی کو یہ زعم ہے تو دنیا میں ہی ایسا کرنے کی کوشش کرلے تاکہ وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔جو لوگ دھڑلے سے جھوٹے خواب بیان کرتے ہیں،وہ خود کو اس عظیم آزمائش کے لیے تیار سمجھیں۔[1] ۲۔ ایک اور حدیث مبارکہ میں جھوٹے خواب بیان کرنے کی سنگینی ان الفاظ میں بیان کی گئی ہے۔حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس حدیث کے راوی ہیں۔نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: ’’سب سے بدترین جھوٹ یہ ہے کہ انسان خواب میں ایسی چیز کے دیکھنے کا دعویٰ کرے جو اس کی آنکھوں نے نہ دیکھی ہو۔‘‘[2] لیکن لوگ اپنی جانوں پر بہت ظلم کرنے والے ہیں۔کچھ شوقیہ اور عادتاً جھوٹے خواب بیان کرتے ہیں اور کچھ قسمت کے ہارے دین محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کو بازیچہ اطفال بنانے والے نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم اور اصحاب رسول کے بارے میں ایسے خواب بیان کرتے ہیں کہ جن خوابوں کا جھوٹ ہونا واضح ہے۔ ۳۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
Flag Counter