وقت ایک کھلانے والا مجھے کھلاتا ہے اور ایک پلانے و الا مجھے پلاتا ہے) [1]
صوم وصال یعنی کچھ کھائے پئے بغیر مسلسل روزے رکھتے جانا۔یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خاصہ تھا۔اس لیے اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرتا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرتے ہوئے ایسا روزہ رکھنا باعث اجر و ثواب نہیں اور نہ ایسے روزے رکھنے والے اولیاء اللہ سمجھے جا سکتے ہیں۔اہل ایمان کے لیے نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوۂ حسنہ ہی کافی ہے۔
۱۳۔جبرائیل علیہ السلام رمضان المبارک کی ساری راتوں میں نازل ہوئے:
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ:
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب لوگوں سے زیادہ سخی تھے۔اور جب رمضان میں جبرائیل علیہ السلام آپ سے ملاقات کرتے تو آپ اور زیادہ سخاوت فرماتے۔جبرائیل علیہ السلام رمضان المبارک کی ہر رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قرآن کا دور فرماتے....‘‘ [2]
٭٭٭
|