Maktaba Wahhabi

120 - 391
۱۵۔ایسے دو بدنصیب مسلمان جن کی دعا تہجد کے وقت بھی قبول نہیں کی جاتی: سیّدنا عثمان بن ابو عاص ثقفی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’نصف شب آسمان کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور ایک اعلان کرنے والا آواز لگاتا ہے: کوئی ہے پکارنے والا کہ اس کی دعا قبول کی جائے،کوئی ہے سوال کرنے والا کہ اس کو عطا کیا جائے،کوئی ہے تکلیف زدہ کہ اس کی تکلیف دور کر دی جائے؟ کوئی ایسا مسلمان نہیں ہوتا کہ وہ دعا کرے اور اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول نہ کرے۔مگر زانیہ عورت جو اپنی شرم گاہ کے ذریعے کمائی کرتی ہے اورٹیکس وصول کنندہ۔‘‘[1] یعنی وہ (حکمران یا سرکاری اہلکار) جو غاصبانہ طریقے سے لوگوں کے مال حاصل کرے یا ناجائز ٹیکس وصول کرے۔(اللہ اعلم) ۱۶۔کم نصیب شب زندہ دار: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’بہت سے روزہ دار ہیں جن کا اپنے روزے سے حصہ صرف بھوکا پیاسا رہنا ہے اور بہت سے شب بیدار ہیں،جن کا اپنی شب بیداری سے حصہ صرف راتوں کو جاگنا ہے۔‘‘[2] ۱۷۔حضرت داؤد علیہ السلام کی رات کی کیفیت: حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ’’سب نمازوں میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ نماز داؤد(علیہ السلام)کی نماز
Flag Counter