امت گمراہ ہو جاتی۔‘‘[1]
۱۴۔کیا معراج روحانی ہوا تھا یا جسمانی؟
معراج کے بارے میں ایک علمی اختلاف قدیم سے چلا آ رہا ہے اور وہ یہ کہ کیا معراج جسمانی تھا یا روحانی؟
اگرچہ یہ تفصیل ہمارے موضوع کا حصہ نہیں،لیکن اس میں جو بات حقیقت سے قریب تر ہے وہ یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معراج جسمانی تھا۔اگر یہ خواب کا قصہ ہوتا تو اس میں تو کوئی کمال نہیں تھا۔امام ابن کثیر رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں :
’’اس کی بڑی دلیل ایک تو یہ ہے کہ اس واقعہ کے بیان فرمانے سے پہلے اللہ تعالیٰ نے اپنی پاکیزگی بیان فرمائی ہے،اس اسلوبِ بیان کا تقاضا یہ ہے کہ اس کے بعد کی بات کوئی بڑی اہم ہے۔اگر یہ واقعہ خواب کا مانا جائے تو خواب میں ایسی باتیں دیکھ لینا اتنا اہم نہیں کہ اس کو بیان فرماتے ہوئے اللہ تعالیٰ پہلے بطور احسان اور بطور اظہار قدرت اپنی تسبیح بیان کرے۔پھر اگر یہ واقعہ خواب کا ہی تھا تو کفار اس طرح جلدی سے آپ کی تکذیب نہ کرتے ....پھر کچھ لوگ جو کہ اس سے پہلے آپ پر ایمان لا چکے تھے اور آپ کی رسالت کو قبول کر چکے تھے،کیا وجہ ہے کہ وہ واقعہ معراج کو سن کر اسلام سے پھر جاتے ہیں ؟ اس سے بھی ظاہر ہے کہ آپ نے خواب کا قصہ بیان نہیں فرمایا تھا۔‘‘[2]
|