باب 13
جادو،جنات اور شیاطین سے بچاؤ کی نبوی تدابیر
۱۔جادو سے بچنے کا عظیم الشان وظیفہ:
اس دعا کو امام مالک اپنی موطا میں لائے ہیں اور انہوں نے یہ عنوان درج کیا ہے:
((باب ما یومر بہ من التعوذ عند النوم))
’’یعنی سوتے وقت شیطان سے پناہ مانگنے کا بیان۔‘‘
یہ دشمن کے مہلک وار سے بچاؤ کے لیے ایک عظیم الشان دعا ہے۔
حضرت قعقاع بن حکیم نے بیان کیا کہ کعب احبار رضی اللہ عنہ (جو یہودیوں کے کبار علماء میں سے تھے،بعد میں مسلمان ہوگئے تھے) نے کہا اگر میں چند کلمات نہ پڑھا کرتا تو یہودی (جادو کرکے) مجھے گدھا بنا دیتے لوگوں نے پوچھا وہ کلمات کیا ہیں ؟
کعب رضی اللہ عنہ نے کہا:
((اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ الَّذِیْ لَیْسَ شَیْئٌ اَعْظَمُ مِنْہُ وَبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ الَّتِیْ لَا یُجَاوِزُہُنَّ بَرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ وَبِأَسْمَائِ اللّٰہِ الْحُسْنٰی کُلُّہَا مَا عَلِمْتَ مِنْہَا وَمَا لَمْ اَعْلَمُ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَا وَذَرَا۔))
’’پناہ مانگتا ہوں میں اللہ کے چہرے کے ساتھ جو کہ عظمتوں والا ہے،اس سے بڑھ کر کوئی شے بھی عظمت والی نہیں ہے۔اور میں اللہ تعالیٰ کے کامل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں،وہ کلمات کہ جن سے کوئی نیک یا بد نہیں بڑھ
|