Maktaba Wahhabi

167 - 391
ان شاء اللہ رات امن سے گزرے گی۔‘‘ (ص: ۱۶۶) مسنون اور مجرب وظائف کا تقابل اب ایک لمحے کے لیے مندرجہ بالا دونوں وظائف پر غور فرمائیے! دونوں ہی قرآن کریم کی آیات مبارکہ ہیں۔ ۱۔سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیات ۲۔سورۃالقریش ٭ اوّل الذکر وظیفہ کی فضیلت:....پڑھنے والا شیطان اور جن و انس کے شر سے محفوظ رہے گا۔یہ دو آیات اس کے لیے (رات بھر کے لیے) کافی ہو جائیں گی۔ دوسرے وظیفے کے متعلق یہ دعویٰ کہ پڑھنے والے کی رات آسانی سے امن و سکون سے گزرے گی۔ ٭ پہلے وظیفے کی دلیل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ جو امام بخاری نے نقل فرمائی ہے اور دوسرے وظیفے کی دلیل....کچھ بھی نہیں۔صرف نامور علمائے امت کے اقوال و تجربات۔ ٭ پہلا وظیفہ انہوں نے بیان کیا کہ جن پر جبرائیل علیہ السلام وحی لے کر آتے تھے اور دوسرا وظیفہ ان کا جو امتی ہیں۔ ٭ پہلا وظیفہ ان کا جو معصوم عن الخطاء صلی اللہ علیہ وسلم تھے کہ یہ صرف انبیاء کے خصائص میں سے ہے اور دوسرا وظیفہ ان کا جو سراپا خطاء وتقصیر تھے کہ یہ غیر نبی کا خاصہ ہے۔ ٭ پہلے وظیفے کی ضمانت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ سے اور دوسرے وظیفے کی کوئی ضمانت ....؟ کچھ بھی نہیں۔ جب ان دونوں وظائف کے پس منظر میں ہمالیہ پہاڑ سے بھی بلند اور ارض و سماوات
Flag Counter