باب 21
سوتے وقت کے کچھ عملیات
اللہ رب العزت کی توفیق سے گذشتہ صفحات میں کتاب و سنت کی روشنی میں گفتگو کی گئی۔اس بات کا شدت سے اہتمام کیا گیا کہ کوئی غیر مستند یا ضعیف روایت شامل نہ ہو۔اب آپ ملاحظہ فرمائیے ’’روحانیت‘‘ کے نام پر چند معروف مصنفین کی کتب میں موجود ایسے عملیات جو سوتے وقت یا نصف شب کے بعد کیے جاتے ہیں یا جن کا تعلق نیند سے ہے۔پھر آپ یہ بھی سوچئے کہ ان عملیات کا اسلام جیسے پاکیزہ دین کی پاکیزہ تعلیمات سے کیا تعلق اور واسطہ ہے؟
ان عملیات کے حوالے نہیں دیے جا رہے۔اس لیے کہ تعویذات کی دُنیا میں یہ چلن عام ہے۔آپ کوئی بھی کتاب اُٹھائیں۔آپ کو ان میں وہ کچھ ملے گا کہ اللہ کی پناہ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ عملیات کی دُنیا میں کمال درجے کی فرقہ وارانہ یکجہتی پائی جاتی ہے۔کسی بھی مسلک کے عامل کی تصنیف ہو،اس میں ملتے جلتے عملیات پائے جاتے ہیں۔ان چند عملیات کے حوالوں سے گریز اس لیے بھی مناسب سمجھا کہ براہِ کرم اس تحریر کو فرقہ وارانہ تناظر میں نہ دیکھا جائے۔
۱۔(عمل برائے) محبت و خواب بندی:
اس دعا کو لکھ کر روئی کی شاخ میں کرکے آب جاری میں ڈالے،محبوب عاشق ہوگا اور اس کی نیند ختم ہو جائے گی۔
﴿ فَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ٭ فَهُوَ عَلَى نُورٍ مِنْ رَبِّهِ فَوَيْلٌ لِلْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ
|