سکتا۔اور اللہ تعالیٰ کے سارے کے سارے اچھے اچھے ناموں کی (پناہ میں آتا ہوں ) جن کو میں جانتا ہوں اور جن کو میں نہیں جانتا۔ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے بنائی،پیدا کی اور پھر اسے پھیلایا۔‘‘[1]
۲۔اللہ تعالیٰ کے کامل کلمات کی پناہ میں دینا:
’’حضرت خولہ بنت حکیم السلمیۃ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا،آپ فرما رہے تھے:
’’جو شخص کسی منزل میں اترے یعنی کسی جگہ پہنچے اور پھر یہ دعا پڑھے:
((أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ))
’’میں اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتا ہوں اس کے جامع کلمات کے ساتھ،ہر اس چیز کے شر اور برائی سے جو اس نے پیدا کی۔‘‘
اسے کوئی شے نقصان نہیں پہنچائے گی،یہاں تک کہ وہ اس جگہ سے رخصت ہو جائے۔[2]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب عالی شان رضی اللہ عنہم اگر کسی جگہ رات کو پہنچتے اور وہاں انہوں نے قیام کرنا ہوتا تو یہی دعا پڑھتے تھے۔اگر کوئی شخص کسی اجنبی جگہ جاتا ہے،مثلاً بیرون شہر کسی غرض سے سفر کیا،کسی کے گھر یا ہوٹل یا کسی بھی جگہ شب بسری کے لیے رکا،اب وہ سوتے وقت یہ دعا پڑھ لے تو ان شاء اللّٰہ وہ مخلوقات کے شر سے محفوظ ہو جائے گا۔
۳۔رات کے وقت سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیات پڑھنا:
امام بخاری نے حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث مبارکہ نقل کی ہے کہ
|