Maktaba Wahhabi

121 - 391
ہے اور روزوں میں بھی داؤد(علیہ السلام)کا روزہ۔آپ آدھی رات تک سوتے اور اس کے بعد تہائی رات نماز پڑھنے میں گزارتے۔پھر رات کے چھٹے حصے میں بھی سو جاتے۔اس طرح آپ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن افطار کرتے۔‘‘[1] ۱۸۔حسن اخلاق سے شب زندہ دار کا درجہ پا لینا: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’بے شک آدمی اپنے عمدہ اخلاق کی بدولت رات کو اٹھ کر عبادت کرنے والے تہجد گزار کا درجہ پا لیتا ہے۔‘‘ [2] ٭٭٭
Flag Counter