Maktaba Wahhabi

361 - 391
مغفرت فرما۔‘‘[1] ۵۶۔نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا رات کو نیند سے بیدار ہوکر بقیع الغرقد جانا: ام المومنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ قصہ بیان کیا اور نبی مکرم رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازدواجی زندگی کا یہ ایک دلچسپ واقعہ ہے۔ام المومنین سلام اللہ علیہا کی زبانی یہ قصہ سنئے،وہ فرماتی ہیں : ’’ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں سو رہے تھے کہ آپ نے آہستگی سے کروٹ بدلی۔پھر آپ نے چادر لی،جوتے نکال کر اپنے پاؤں کے آگے رکھے اور چادر کا کنارہ اپنے بچھونے پر بچھایا۔کچھ دیر لیٹے رہے اور اس خیال سے ٹھہرے رہے کہ میں اچھی طرح سو جاؤں۔پھر آپ نے یہ گمان کرلیا کہ میں سو گئی ہوں۔(حالانکہ میں جاگ رہی تھی) پھر آہستہ سے اپنی چادر اوڑھی،خاموشی سے جوتے پہنے،بڑی احتیاط سے دروازہ کھولا،باہر نکلے اور اسی طرح آہستگی سے دروازہ بند کر دیا۔(میں یہ سب کچھ دیکھ رہی تھی) میں نے بھی اپنی چادر اوڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چل پڑی۔ آپ کا رخ بقیع کی طرف تھا۔وہاں آپ دیر تک کھڑے رہے اور تین بار دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے۔پھر آپ واپس گھر کی طرف مڑ گئے۔آپ نے تیز تیز قدم اٹھائے تو میں بھی تیز ہوگئی اور جب آپ دوڑے تو میں بھی دوڑنے لگی۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہنچنے سے پہلے میں گھر آگئی اور اسی طرح بستر پر لیٹ گئی جیسے پہلے تھی۔ آپ جب گھر میں داخل ہوئے تو پوچھنے لگے عائشہ! کیا بات ہے کہ تمہارا
Flag Counter