سانس بھی پھولا ہوا ہے اور پیٹ بھی پھول رہا ہے؟
میں نے عرض کیا: ایسا تو کچھ بھی نہیں۔
آپ نے فرمایا: تم مجھے حقیقت حال سے آگاہ کرو گی یا اللہ باریک بین خبر دار مجھے حقیقت سے آگاہ کرے گا؟
میں نے عرض کیا: یارسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان! پھر میں نے آپ کو ساری بات سے آگاہ کیا۔
آپ فرمانے لگے! اچھا تو وہ سیاہ ہیولا تم تھی جو میرے آگے آگے جا رہا تھا؟
میں نے کہا جی ہاں !
آپ نے محبت سے میرے سینے پر مکا سا مارا،جس کی مجھے معمولی سی تکلیف بھی ہوئی۔پھر آپ نے فرمایا: تیرا کیا خیال تھا کہ اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم تیرا حق دبا لیں گے؟
میں نے کہا (یہ بات نہیں لیکن) اگر لوگ کسی بات کو چھپانا بھی چاہیں تو اللہ تعالیٰ تو باخبر ہیں۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبرائیل اس وقت میرے پاس آئے تھے،جب تونے دیکھا تھا۔
انہوں نے تم سے چھپاتے ہوئے مجھے آواز دی،اس لیے میں نے بھی چاہا کہ تم سے چھپاؤں۔اور وہ تمہارے پاس (یعنی تمہاری موجودگی میں ) اس وقت نہیں آتے کہ تم نے کپڑا اتارا ہوا ہو۔میں سمجھا کہ تم سو چکی ہو۔تو مجھے اچھا نہ لگا کہ میں تمہیں بیدار کروں۔مجھے یہ ڈر بھی تھا کہ تم متوحش ہو جاؤ گی (کہ معلوم نہیں کیا معاملہ ہے) پھر جبرائیل نے کہا کہ آپ کے رب نے حکم دیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اہل بقیع کے پاس جائیں اور ان کی مغفرت
|