Maktaba Wahhabi

201 - 391
۱۷۔حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی ولادت کا خواب دیکھنا: ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے گھر چراغ دیکھا تو فرمایا: ’’اے عائشہ! اسماء (زوجہ حضرت زبیر) جب بچہ جنم دے گی تو تم اس کا نام نہ رکھنا،بلکہ میں اس کا نام رکھوں گا۔‘‘ پھر جب عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما پیدا ہوئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام عبداللہ رکھا اور کھجور کی گھٹی دی۔‘‘[1] ۱۸۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ابوجہل کو خواب میں دیکھنا: ام المومنین سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’میں نے خواب میں دیکھا کہ ابوجہل میرے پاس آیا ہے اور اس نے میری بیعت کی ہے۔پھر جب حضرت خالد بن ولید نے اسلام قبول فرمایا تو نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کا خواب سچ ثابت کردیا۔اس کی تعبیر خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا ہے،تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (نہیں ) خالد رضی اللہ عنہ کے علاوہ کوئی اور شخص ہے۔پھر جب ابو جہل کے بیٹے حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول فرمایا تو (ان کا قبول اسلام) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خواب کی تصدیق تھا۔‘‘[2] ۱۹۔ایک مشرک کا بدترین انجام: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter