Maktaba Wahhabi

304 - 391
۴۸۔اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بری راتوں میں سے ایک رات: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر دل و جان سے فدا تھے۔ان کی یہ محبت اخلاص پر مبنی تھی۔جس میں کسی طرح کے دکھاوے کا رتی بھر دخل نہ تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جاں نثار تو آپ کے وضو کے قطرات بھی زمین پر نہ گرنے دیتے تھے۔ان کے لیے آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کی جدائی ناقابل بیان اذیت کا باعث تھی۔سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متبرک اوراق کا مطالعہ کریں تو ایک عجیب اور منفرد واقعہ ملتا ہے،جس سے اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی فراق نبوی میں بے قراری اور پریشانی کا پتا چلتا ہے۔آیے جلیل القدر صحابی رسول حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی زبانی یہ دل گداز قصہ سنتے ہیں ! ’’عامر کہتے ہیں کہ میں نے علقمہ سے پوچھا: لیلۃ الجن یعنی جس رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جنوں سے ملاقات ہوئی تھی،کیا حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے؟ علقمہ کہنے لگے کہ میں نے یہ بات حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے براہ راست دریافت کی تھی تو انہوں نے اس کا انکار کیا تھا اور کہا تھا کوئی بھی اس ملاقات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نہیں تھا۔‘‘ [1] پھر حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ’’ایک رات ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔کچھ دیر بعد آپ ہمارے درمیان موجود نہیں تھے۔ہم آپ کی تلاش میں سرگرداں ہوگئے۔ہر طرف چھان مارا۔وادیوں اور گھاٹیوں میں آپ کو دیکھا لیکن آپ ہمیں کہیں نہ ملے۔طرح طرح کے وسوسے ہمارے دل میں آرہے تھے۔ہم سوچ رہے
Flag Counter